بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔ یونس نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عام انتخابات 2025 کے آخر اور 2026 کے پہلے چھ ماہ کے درمیان ہو سکتے ہیں۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔یونس نے پیر 16 دسمبر کو سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں انتخابات کی ممکنہ تاریخوں کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ اصرار رہا ہے کہ ضروری انتخابی اصلاحات مکمل کرنے کے بعد ہی انتخابات کرائے جائیں۔
محمد یونس نے یہ بھی کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں درست ووٹر لسٹوں اور دیگر بنیادی اصلاحات پر متفق ہو جائیں تو نومبر 2025 کے آخر تک انتخابات ہو سکتے ہیں۔ تاہم اگر اصلاحات کی پوری فہرست پر عمل درآمد ہو گیا تو انتخابات میں چند ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ جولائی 2023 میں طلباء کے پرتشدد مظاہروں نے 77 سالہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو 5 اگست کو استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیاتھا۔ ہزاروں مظاہرین کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے کے بعد، حسینہ کو بھارت میں اگرتلہ اور پھر دہلی کے قریب غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس لے جایا گیا، شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں کسی نامعلوم مقام پر مقیم ہیں۔ ان کے استعفیٰ کے بعد محمد یونس کو 8 اگست کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا۔
انتخابی اصلاحات پر زور
محمد یونس نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ انتخابی اصلاحات عبوری حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے ذریعے انتخابی عمل کو مزید شفاف اور منصفانہ بنایا جائے گا۔بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔ آئندہ انتخابات کے اعلان سے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ تاہم اب سب سے بڑا چیلنج انتخابی اصلاحات اور ان کی ٹائم لائن پر اتفاق رائے تک پہنچنا ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا…
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا…
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔…
اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت…