بین الاقوامی

Baloch Liberation Army killed 14 Pakistani soldiers: ہندوستان کے ’آپریشن سندور‘ سے بے حال پاکستان کو بلوچوں نے بھی دیا دھچکا، 14 پاکستانی فوجیوں کو کیا ہلاک

ہندوستان نے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ’آپریشن سندور‘ چلا کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جو ایئر اسٹرائیک کی ہے، اس سے پورے پاکستان میں خوف کا عالم ہے۔ اس ایئر اسٹرائیک سے عین قبل پاکستان کو بلوچوں نے بھی زوردار دھچکا دیا تھا، جو ہندوستانی ایئر اسٹرائیک کی خبروں کے درمیان ایک طرح سے دب گئی۔

بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے مجاہدین آزادی نے 2 الگ الگ حملوں میں پاکستانی فوج کے 14 جوانوں کو مار گرایا ہے۔ بی ایل اے ترجمان جیند بلوچ کے مطابق پہلا حملہ بولن کے ماچ علاقے میں شورقند علاقہ میں کیا گیا، جہاں پاکستانی فوج کے قافلے کو ہدف بنا کر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔ اس دھماکہ میں فوج کی ایک گاڑی پوری طرح تباہ ہو گئی اور 12 فوجی ہلاک ہوئے۔ مہلوکین میں پاکستانی فوج کا اسپیشل آپریشنز کمانڈر طارق عمران اور صوبیدار عمر فاروق بھی شامل ہیں۔

دوسرے حملے کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ کیچ ضلع کے کلاگ تگران علاقہ میں کیا گیا، جہاں پاکستانی فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم کو مزید ایک ریموٹ آئی ای ڈی دھماکہ میں ہدف بنایا گیا۔ اس حملے میں مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت ہوئی۔ بی ایل اے نے اپنے بیان میں پاکستانی فوج کو ’کرایہ کی فوج‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوج کبھی بندرگاہوں کی حفاظت کرتی ہے، کبھی کوریڈور کی، اور کبھی غیر ملکی قرض دہندگان کی خدمت میں لگی رہتی ہے۔ ساتھ ہی بی ایل اے نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے حملے اب مزید تیزی سے اور زیادہ شدت کے ساتھ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آج علی الصبح ، ہندوستان نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان کے مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں واقع 9 دہشت گردوں کے لانچ پیڈ پر فضائی حملے کیے۔ ہندوستانی فضائیہ نے ان 9 مقامات پر میزائل حملے کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ یہ حملے بھارتی فضائیہ نے رات تقریباً ڈیڑھ بجے کیے، جن میں پی او کے میں پانچ اور پاکستان میں چار دہشت گرد اڈے شامل تھے۔ بھارتی فضائیہ نے بھارتی فضائی حدود میں رہتے ہوئے بہاولپور، مریدکے، گلپور، بھمبر، چک امرو، باگھ، کوٹلی، سیالکوٹ اور مظفرآباد میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کر دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Zelenskyy-Macron talks: زیلنسکی اور میکرون کی بات چیت، یوکرین کو ہر ضروری مدد دینے کا وعدہ، فریا نظام سال کے آخر تک ہوگا تیار

صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…

31 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

2 hours ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

3 hours ago