بین الاقوامی

Attack on Pakistans Mianwali Airbase: پاکستان کے میاں والی ایئر بیس پر حملہ، 9 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے میاں والی ایئربیس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ حالانکہ پاکستانی فوج نے اس حملے کو ناکام کردیا ہے۔ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج نے اس حملے سے متعلق ایک بیان بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں فوج کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ چار نومبر کی صبح کیا گیا تھا۔

پاکستانی فوج نے جاری کیا بیان

پاکستانی فوج نے اس حملے کے بعد جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری فوج نے غیرمعمولی ہمت اور وقت پرردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو بیس میں داخلہ حاصل کرنے سے پہلے ہی مارگرایا گیا جبکہ باقی تین دہشت گردوں کو فوجیوں کے ذریعہ وقت پر اورموثر ردعمل کے سبب گھیرلیا گیا۔ حالانکہ حملے کے دوران پہلے سے ہی زمین پرکھڑے تین طیاروں اورایک ایندھن باوزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا ہے۔ علاقے کو مکمل طور پر خالی  کرنے کے لئے بڑے پیمانے پرمشترکہ سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، جواب آخری مراحل میں ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہرقیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

پہلے بھی ہوئے ہیں ایسے حملے

واضح رہے کہ پاکستان میں کیا گیا یہ کوئی پہلا حملہ نہیں ہے۔ پاکستان سب سب سے گھنی آبادی والے شہر کراچی میں اسی سال فروری میں نامعلوم ہتھیاربند دہشت گردوں نے پولیس سربراہ کے آفس پرحملہ کردیا تھا۔ اس کے بعد نیم فوجی دستوں اور حملہ آوروں کے درمیان خطرناک گولی باری ہوئی تھی۔ اس حملے میں دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے تھے جبکہ کچھ عام شہریوں کی بھی اس حملے میں موت ہوگئی تھی۔ کراچی پولیس کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ کراچی پولیس سربراہ کے ہیڈکوارٹرپرحملہ ہوا ہے۔

کراچی کے پولیس سربراہ جاوید اودہو نے بھی ایک ٹوئٹ کرکے تصدیق کیا تھا کہ ان کے دفترپرحملہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ دہشت گردوں نے پہلے کراچی پولیس سربراہ کے دفتر کی عمارت کے کیمپس میں نصف درجن ہتھگولے پھینکے اور پھرکیمپس میں گھس گئے تھے۔ پولیس کے ایک ذرائع نے بتایا تھا کہ نیم فوجی اہلکاروں، پولیس اورحملہ آوروں کے درمیان خطرناک گولی باری جاری ہے۔ حملہ آوروں کو گھیرنے کے لئے ضلع اورعلاقے کی سبھی موبائل وین کو فوری طورپرجائے حادثہ پربلایا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago