بین الاقوامی

Israel Palestine Conflict: یو این آر ڈبلیو اے کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 6 فلسطینی جاں بحق، کم از کم 4,000 لوگوں نے اسکول میں لی ہوئی ہے پناہ

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ پٹی میں المغازی پناہ گزین کیمپ میں یو این آر ڈبلیو اے کے اسکول کو نشانہ بنانے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گروپ کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے ایک بیان میں کہا کہ “اسکول کو غزہ پٹی پر اسرائیلی فورسز کے فضائی حملوں اور بمباری کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا۔ “انہوں مزید کہا کہ کم از کم 4,000 لوگوں نے اس UNRWA اسکول میں پناہ گاہ میں پناہ لی ہے۔ ان کے پاس پہلے بھی کہیں سر چھپانے کا آپشن نہیں تھا  اور اب بھی نہیں ہے۔

 

البریج پناہ گزین کیمپ کو بھی بنایا گیا نشانہ

فلسطینی وزارت داخلہ کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فضائیہ نے وسطی غزہ میں دو گنجان آباد پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔البریج پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ الاقصیٰ اسپتال کے ایک ڈاکٹر کے مطابق وسطی غزہ میں کیمپ میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ایک بیان کے مطابق، بوریج پناہ گزین کیمپ پر حملے میں حماس کا ایک اعلیٰ سطحی کمانڈر ایمن نوفل “ابو احمد” کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی: وزارت

وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ محصور ساحلی انکلیو میں 12,500 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں 61 فلسطینی جاں بحق اور 1250 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل کے 302 فوجی ہلاک

اسرائیل میں 7 اکتوبر سے اب تک 302 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ یہ اپڈیٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب فوجی ترجمان ڈینیل ہگاری نے X پر ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیلی افواج ” وسیع پیمانے پر جارحانہ منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کی تیاری کر رہی ہیں”۔ اسرائیل نے اعلان جنگ کے بعد سے اب تک 360,000 ریزرو فورس کو تعینات کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

3 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago