نئی دہلی: کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک اسکول کے اندر ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس المناک واقعے میں حملہ آور سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ کئی دیگر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق ٹمبلر رج سیکنڈری اسکول میں پیش آیا۔ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے مطابق ہائی اسکول کے اندر6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ایک اور شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا، راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مشتبہ حملہ آور بھی موقع پر مردہ پایا گیا، حملہ اور کی موت خود کو پہنچائی گئی چوٹ کے باعث ہوئی۔ یہ معلومات کینیڈا کے معروف میڈیا ادارے سی بی سی نے نشر کی ہیں۔
پولیس نے مزید انکشاف کیا کہ ایک رہائشی مکان سے بھی دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کا تعلق اسی فائرنگ کے واقعے سے جوڑا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی، تاہم اب ایکٹو شوٹر الرٹ ہٹا لیا گیا ہے، اگرچہ تفتیش کا عمل بدستور جاری ہے۔ اس واقعے پر مقامی ایم ایل اے لیری نیوفیلڈ نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ ٹمبلر رج سیکنڈری اسکول میں پیش آنے والے اس نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعے کے بعد صورتحال پرگہری نظررکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پولیس کے مطابق کئی افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
لیری نیوفیلڈ نے فرسٹ ریسپانڈرز، اسکول اسٹاف اور مقامی انتظامیہ کی فوری اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دعائیں متاثرہ طلبہ، ان کے اہل خانہ، اساتذہ اور پوری ٹمبلر رج کمیونٹی کے ساتھ ہیں، کیونکہ یہ ایک چھوٹا اور قریبی طور پر جڑا ہوا شہر ہے جہاں اس سانحے کا اثر ہر فرد محسوس کر رہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ متاثرین کے احترام میں پولیس کو مکمل تحقیقات اور معلومات کی تصدیق کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ فائرنگ کے محرکات کی تفتیش جاری ہے اور مشتبہ شخص کے بارے میں فی الحال کوئی اضافی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…