بین الاقوامی

Blast rocks mosque in Pakistan’s Islamabad: اسلام آباد میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش دھماکہ، 15 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کی نماز کے دوران ایک بڑا خودکش حملہ پیش آیا ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں واقع ترلائی امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور امام بارگاہ کے اندر داخل ہوا اور گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس خوف ناک واقعے میں 15  سے زائد افراد ہلاک اور 80 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ مقامی میڈیا رپورٹس میں مجموعی طور پر تقریباً 20 افراد کے متاثر ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حملے کے محرکات اور حملہ آور کی شناخت کا پتہ لگایا جا سکے۔

دھماکے کے بعد اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اور سی ڈی اے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ہدایت پر فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

اسپتالوں میں مرکزی ایمرجنسی، آرتھوپیڈک، برن سینٹر اور نیورولوجی شعبوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

6 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago