بین الاقوامی

Joe Biden:جو بائیڈن نے کی یہودیوں کی مخالفت کی مذمت

 امریکی صدر جو بائیڈن( Joe Biden) نے یہودیوں کے روشنی کےتہوار ہنوکا (Hanukkah)کے موقع پر دوسرے دن وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں یہود دشمنی پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ خاموش نہیں رہے گا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق صدر  جو بائیڈن نے کہاکہ میں آپ کے ڈر، آپ کی تکلیف کو پہچانتا ہوں۔ آپ کو تشویش ہے کہ یہ پرتشدد ٹاکسن (زہر) بہت عام ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کے صدر کی حیثیت سے میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

جو بائیڈن نے کہا، امریکہ میں کوئی برائی اور نفرت نہیں ہوگی۔

یہودیوں کے نفرت مخالف مانیٹر اینٹی ڈیفیمیشن لیگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، پچھلے سال امریکہ میں 2,717 واقعات ہوئے۔ یہ 2020 کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔

بائیڈن نے یہود دشمنی کے خلاف لڑنے کا وعدہ کیا۔ امریکی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص سکیورٹی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے کے حل کے لیے ایک امن منصوبہ پیش کیا تھا۔ انہوں نے اسے ‘ڈیل آف دی سنچری‘ قرار دیاتھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا یہ منصوبہ نہ صرف اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دائمی امن کی بنیاد رکھے گا بلکہ اس سے فلسطینیوں کو معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ امن اور ترقی بھی نصیب ہوگی۔

بائیڈن نے اسرائیل اور فلسطین کے حل کے لیے اپنی حمایت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات کا حل خطے کے لیے ضروری ہے۔چاہے یہ ابھی نہیں ہو رہا لیکن مستقبل قریب میں ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم خطے میں اسرائیل کے انضمام کو آگے بڑھاتے رہیں گے… خطے کے تمام لوگوں کے لیے امن اور استحکام اہم ہے۔

 

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago