بھارت ایکسپریس۔
پب جی کے ذریعہ سچن مینا کے پیارمیں مبتلا ہوئی پاکستانی خاتون سیما حیدرابھی ہندوستان کے گریٹرنوئیڈا میں ہے اورابھی اس کا معاملہ عدالت اور پولیس میں زیرغور ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف اوریوپی پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے، لیکن اسی دوران ایک اورپریم کہانی سامنے آئی ہے۔ اس پریم کہانی کا تب انکشاف ہوا جب ایک بنگلہ دیشی خاتون نے ایک سال کے معصوم بچے کو لے کرہندوستان پہنچی۔ بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کی رہنے والی خاتون کا نام ثانیہ اخترہے۔
ثانیہ اختراور سوربھ تیواری نے کرلی شادی
ثانیہ اختربنگلہ دیش سے ویزا لے کراپنے شوہرسوربھ کانت تیواری کے پاس آئی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ تین سال پہلے اس نے نوئیڈا کے رہنے والے اپنے عاشق سوربھ کانت تیواری سے محبت کی شادی (لومیریج) کی تھی۔ اس نے بتایا کہ نوئیڈا کے سوربھ کانت تیواری سے بنگلہ دیش میں اس کی ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات کے بعد دونوں کا افیئرہوا۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کرلی۔ اس کے بعد ثانیہ اخترنے ایک بیٹے کوجنم دیا۔ بیٹا بھی ایک سال کا ہوگیا ہے۔ کچھ وقت پہلے سوربھ تیواری ہندوستان آگیا۔ اس کے بعد وہ واپس نہیں گیا۔ الزام ہے کہ اس کا شوہریہاں کسی دوسری خاتون کے ساتھ رہ رہا ہے۔ ثانیہ تقریباً 10 دن پہلے اب اپنے بیٹے کو لے کرنوئیڈا پہنچی۔ اس نے خود ہی اپنے شوہرسوربھ تیواری کی تلاش کی۔ ثانیہ اخترکوپتہ چلا کہ سوربھ کانت تیواری پہلے سے شادی شدہ تھا۔ متاثرہ خاتون ثانیہ نے الزام لگایا کہ اس کا شوہرسوربھ اب اسے اپنے ساتھ نہیں رکھنا چاہتا ہے، لیکن وہ اسے نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔ متاثرہ خاتون نے اب پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
سوربھ نے قبول کرلیا تھا مذہب اسلام
خاتون کا الزام ہے کہ سوربھ تیواری نے مذہب اسلام قبول کرلیا تھا، جب خاتون حاملہ ہوگئی تو سوربھ تیواری نے کہا کہ اسے ہندوستان جاکر کچھ ضروری کام نمٹانے ہیں اور واپس آنا ہے۔ اس کے بعد وہ گیا اورواپس ہی نہیں آیا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ سوربھ تیواری نے تمام نمبر بند کرلئے، جس سے اس کا رابطہ ختم ہوگیا تھا۔ سیما حیدر کو دیکھتے ہوئے خاتون کی ہمت بڑھ گئی اور اس نے ویزا لے کرہندوستان آنے کا فیصلہ کا۔ جب وہ نوئیڈا پہنچی تو پولیس نے اسے روک لیا اور ایک ڈیٹنشن سینٹر میں رکھا گیا۔ نوئیڈا پولیس کمشنریٹ کی خاتون سیل نے سوربھ اس اس کے درمیان سمجھوتہ کرانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: Nuh Violence: مونو مانیسر پر ہریانہ پولیس مہربان، گئو رکشک کو کلین چٹ دیتے ہوئے اے ڈی جی پی ممتا سنگھ نے کہی یہ بڑی بات
بنگلہ دیش سے نوئیڈا پہنچ گئی ثانیہ اختر
بنگلہ دیش کی خاتون ثانیہ اخترپیرکے روزاپنے بچے کولے کرنوئیڈا کے سیکٹر108 واقع پولیس کمشنردفترپہنچی۔ یہاں اس نے پولیس سے مدد کی گہارلگائی۔ خاتون پولیس اسٹیشن میں دی گئی شکایت میں ڈھاکہ کی رہنے والی خاتون نے کہا ہے کہ سوربھ کانت تیواری نے بنگلہ دیش میں 14 اپریل 2021 کواس سے شادی کی تھی۔ الزام ہے کہ سوربھ تیواری اسے چھوڑکرہندوستان آگیا۔ خاتون بنگلہ دیش سے اس کا پیچھا کرتے ہوئے اپنے ایک سال کے بچے کے ساتھ نوئیڈا آگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ سوربھ پہلے سے شادی شدہ تھا۔ پولیس کو دی گئی جانکاری میں خاتون نے کہا ہے کہ سوربھ کانت جنوری 2017 سے دسمبر2021 تک ڈھاکہ کے ملٹی میکس اینرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ میں نوکری کرتا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…
شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…