انٹرٹینمنٹ

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

فلم انڈسٹری کے مشہور ہدایت کار شیام بینیگل کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے 90 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ شیام بینیگل کافی دنوں سے بیمار تھے۔ مشہور فلم میکر بڑھتی عمر کے باعث کافی عرصے سے بیمارچل رہے  تھے۔ ان کی بیٹی پیا بینیگل نے میڈیا کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن ایسا ہونا  طے تھا۔ شیام بینیگل کو حکومت ہند نے 1976 میں پدم شری اور 1991 میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔
شیام بینیگل کا 90 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے 23 دسمبر کو شام 6.30 بجے آخری سانس لی۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی 90ویں سالگرہ منائی۔ ہدایت کار 14 دسمبر کو پیدا ہوئے تھے۔

شیام کی سوانح عمری

شیام بینیگل نے 1974 میں فلم ‘انکور’ سے ہدایت کاری کا آغاز کیا۔ یہ فلم سماجی مسائل پر مبنی تھی۔ اس فلم نے انہیں بین الاقوامی سطح پر پہچان دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اہم فلمیں بھی کیں۔ انہوں نے ‘نشانت’، ‘منتھن’، ‘بھومیکا’ اور ‘سرداری بیگم’ جیسی یادگار فلمیں بنائیں، جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

معلوم ہو کہ ‘منتھن’ پہلی فلم تھی جو شائقین کے مالی تعاون سے بنائی گئی تھی۔ یہ فلم ڈیری موومنٹ پر مبنی تھی۔ ان کی فلموں کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ انہوں نے عام لوگوں کی زندگیوں اور ان کی جدوجہد کو صداقت کے ساتھ پیش کیا۔

انڈسٹری کو سنہری جواہرات دیے، ٹی وی پر تاریخی کام کیا

شیام بینیگل نے ہندوستانی سنیما کو کئی قیمتی اداکار بھی دیے جن میں شبانہ اعظمی، سمیتا پاٹل، نصیر الدین شاہ، اوم پوری، امریش پوری، اننت ناگ جیسے عظیم اداکار شامل ہیں۔ فلموں کے علاوہ دوردرشن پر مشہور سیریل ‘بھارت ایک کھوج’ اور ‘کہتا ہے جوکر’، ‘کتھا ساگر’ کو شیام بینیگل نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ شیام بینیگل نے اپنے گرو ستیہ جیت رے اور ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو پر دستاویزی فلمیں بھی بنائیں۔ امریش پوری نے اپنی سوانح عمری ‘ایکٹ آف لائف’ میں شیام بینیگل کو چلتے پھرتے انسائیکلوپیڈیا کے طور پر بیان کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

7 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

8 hours ago