بھارت ایکسپریس۔
Anju Nasrullah Love Story: ہندوستان سے پاکستان گئی انجو ’فاطمہ‘ کو تحفے میں 40 لاکھ کا شاندار فلیٹ ملا ہے۔ انجو نے پاکستانی بوائے فرینڈ نصراللہ سے وہاں جاکر نکاح کرلیا تھا اور اب انجو سے فاطمہ بن گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پاکستان کے کسی بڑے بزنس مین نے ’فاطمہ‘ کو 40 لاکھ روپئے کا شاندار لگژری فلیٹ تحفے میں دیا ہے۔
حالانکہ پاکستانی بزنس مین کے بارے میں زیادہ جانکاری سامنے نہیں آسکی ہے۔ یہ بھی جانکاری نہیں مل پائی ہے کہ پاکستانی بزنس مین نے کس علاقے میں انجو کو لگژری فلیٹ تحفے میں دیا گیا ہے۔ کچھ دنوں قبل ہندوستان سے پاکستان جاکر اسلام قبول کرکے اپنے بوائے فرینڈ نصراللہ سے شادی کرنے کا ویڈیو سامنے آیا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر خوب بحث بھی ہوئی تھی۔
انجو سے فاطمہ بننے والی لڑکی کی پیدائش کے بلیا میں ہوئی تھی اور وہ راجستھان کے الور ضلع میں رہتی تھی۔ سال 2019 میں انجو اور نصراللہ کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔
پاکستانی ویزا پر انجو پہنچی تھی خیبرپختونخوا
فیس بک پردوست بننے کے بعد حال ہی میں نصراللہ سے ملنے کے لئے انجو پاکستانی ویزا پر آدیواسی خیبرپختونخوا صوبہ کے بالا دیر ضلع میں پہنچی تھی۔ اس سے پہلے، انجو کے والد نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ذہنی طور پر پریشان ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان جانے کے بارے میں انجو نے کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا۔
ہندوستان آنے پر کیا بولیں انجو فاطمہ؟
ایک ٹی وی چینل سے انٹرویو میں انجو فاطمہ نے اشاروں میں بتایا کہ وہ اب ہندوستان شاید ہی لوٹے۔ انجو کے مطابق، ہندوستان میں اس کے خلاف طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ایسے میں ہندوستان لوٹنے پر میری سیکورٹی کی گارنٹی کون لے گا؟ انجو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں پوری طرح سے محفوظ ہے۔ انجو نے کہا کہ وہ اگرہندوستان لوٹتی ہے تو اب نہ تو اس کے رشتہ دار اسے قبول کریں گے اور نہ ہی ان کے بچے انہیں اپنائیں گے۔
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…
شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…