بین الاقوامی

US On India-Pakistan Relation: پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوستان کی طرف بڑھایا دوستی کا ہاتھ تو امریکہ نے کہی یہ بڑی بات

US On India-Pakistan: امریکی حکومت کے ایک سینئرافسر نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے پریس کانفرنس میں کہا کہ جیسا کہ ہم لمبے وقت سے کہتے رہے ہیں، ہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تشویشناک موضوعات پر راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمارا لمبے وقت سے یہی رخ رہا ہے۔

امریکی افسر نے کہا کہ ہندوستان کہتا رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ معمول کے مطابق پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کی خواہش رکھتا ہے۔ حالانکہ اس کے لئے دہشت گردی سے محفوظ ماحول بنانے کی ذمہ داری پاکستان کی ہے۔

شہباز شریف نے دیا تھا یہ بیان

امریکی حکومت کے محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرکا یہ بیان پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے سبھی سنگین اورزیرالتوا موضوعات کے حل کے لئے ہندوستان کے ساتھ بات چیت کرنے کی پیشکش کے دو دنوں کے بعد آیا ہے۔ امریکی افسر نے بدھ کے روز یعنی 2 اگست کو اپنے روزانہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے کہا کہ یہ لمبے وقت سے ہماری صورتحال رہی ہے، ہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی حمایت کریں۔

حالانکہ حال ہی میں پاکستان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات پروزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہا، جب تک سرحد پردہشت گردانہ پالیسی ختم نہیں کی جاتی، تب تک ہندوستان کے لئے پڑوسی ملک کے ساتھ  معمول کے مطابق رشتہ رکھنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے جون میں کہا تھا کہ ہم دہشت گردی کو معمول کے ساتھ چلانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم اسے پاکستان کے ساتھ بحث میں شامل ہونے کی بنیاد نہیں بننے دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:  Shehbaz Sharif said Prepared to talk to them India: شہباز شریف نے پھر بڑھایا دوستی کا ہاتھ، کہا- ہندوستان سے بات چیت کے لئے تیار ہے پاکستان

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے 4 سال

پاکستان اورہندوستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اگست 2019 سے کشیدہ ہیں، جب ہندوستان نے جموں وکشمیرکی خصوصی صورتحال کو تبدیل کردیا اور آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کو منسوخ کردیا۔ اس پر ہندوستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ جموں وکشمیر ملک کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ اس سال 2023 میں 5 اگست کو جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے پورے 4 سال ہوجائیں گے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

ادب اور یادوں سے سجی ایک شاندار شام: ”کشمیر – اے جرنی بیونڈ ٹائم“ کی انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں رونمائی

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کتاب کی بھرپور ستائش کی اور…

7 minutes ago

India-Brazil Football Friendly In Kolkata: کولکاتا میں بھارت-برازیل فٹبال دوستانہ میچ، سی ایم ڈی اپیندر رائے بھی ہوں گے شریک

میچ کے پیش نظر حکام نے اسٹیڈیم کے آس پاس سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے…

32 minutes ago

Akhilesh Yadav: بی جے پی سے بغاوت کرنے والے سنجین تریاٹھی سماج وادی پارٹی میں شامل، اکھلیش نے بنایا امیدوار

سنجین تریاٹھی کے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے اور انہیں امیدوار بنائے جانے پر…

55 minutes ago

عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا ککڑ اور سابق وزیر شیام سندر شرما کانگریس میں شامل، پرینکا نے پارٹی چھوڑنے کی بتائی بڑی وجہ

عام آدمی پارٹی کی قومی ترجمان پرینکا ککڑکانگریس میں شامل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے عام…

1 hour ago

Petrol Diesel Price Hike: پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 3 روپے مہنگا، کیا عام آدمی کے بجٹ پر پڑے گا اثر

بھارت اپنی خام تیل کی ضرورت کا ایک بڑا حصہ درآمد کرتا ہے۔ ایسے میں…

2 hours ago

India vs Pakistan Asian Games Final: ٹیم انڈیا نے پاکستان کو شکست دے کر جیتا گولڈ، ایشین گیمز کا فائنل 19 رنوں سے جیتا

پاکستان کے خلاف کامیابی کے ساتھ ہی بھارت نے ایشین گیمز میں اپنا 19واں گولڈ…

2 hours ago