بین الاقوامی

Air India’s replacement flight takes off from Russia: ایئر انڈیا کی متبادل پرواز 232 افراد کے ساتھ سین فرانسسکو کے لیے روانہ، روس میں ہوئی تھی ایمرجنسی لینڈنگ

نئی دہلی: ایئر انڈیا کی متبادل پرواز 232 افراد کو لے کر روس سے سین فرانسسکو کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ منگل کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایئر انڈیا کے ایک طیارے کو روسی شہر مگدان میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔ ایئر انڈیا کی پرواز نمبر AEI-173 چھ جون کو دہلی سے سین فرانسسکو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ایئر انڈیا نے سین فرانسسکو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنی آن گراؤنڈ سپورٹ میں اضافہ کیا ہے تاکہ مسافروں کو ان کی آمد کی رسمی کارروائیوں میں مدد مل سکے۔ ایس ایف او ٹیم میڈیکل ٹیم ، زمینی نقل و حمل، اور ضرورت کے مطابق آگے کنکشن فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

دہلی سے سiن فرانسسکو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو منگل کو اس کے انجن میں تکنیکی خرابی کے بعد مگدان کی طرف موڑ دیا گیا۔ بوئنگ 777 طیارے نے 216 مسافروں اور عملے کے 16 ارکان کو لے کر مگدان ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ مسافروں اور عملے کو شہر میں عارضی رہائش گاہوں میں رکھا گیا۔

وہیں امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں 50 سے کم امریکی شہری سوار تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ اس پرواز میں 50 سے کم امریکی شہری سوار تھے، ہمیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایئر انڈیا کا ایک متبادل طیارہ مسافروں کو لینے روس جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایئر انڈیا نے کہا کہ متبادل طیارہ 8 جون کو 0015 بجے (مقامی وقت) پر سین فرانسسکو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

2 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

3 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

3 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

4 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

4 hours ago