امریکہ-اسرائیل کے ذریعہ ایران پرحملوں کے درمیان کئی ممالک نے اپنے ایئراسپیس بند کردیئے ہیں، جس کے سبب پوری دنیا کی پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں۔ ایئرانڈیا نے کہا ہے کہ وہ مغربی ایشیا میں فراہم ایئراسپیس میں متبادل شاہراہوں کا استعمال کرکے شمالی امریکہ اوریوروپ کے لئے اپنی پروازیں چلائیں گے۔ ایئرلائنس نے بتایا کہ آج پیر (2 مارچ) کو یوروپ کے کئی شہروں کے لئے 6 پروازیں منسوخ رہیں گی۔ ایئرلائنس نے اتوارکو 50 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یواے ای)، سعودی عرب، اسرائیل اور قطرجانے والی تمام پروازیں 2 مارچ کی رات 11:59 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق) تک معطل رہیں گی۔
آج کون کون سی پروازیں منسوخ
ایئرلائنس نے اتوارکے روزایکس پرایک پوسٹ میں کہا کہ پیرکے روزامرتسر-برمنگھم (اے آئی 117) اور برمنگھم- دہلی (اے آئی 114) سمیت 6 پروازیں منسوخ کر دی جائیں گی۔ دہلی اور زیورخ کے درمیان پروازیں اے آئی 151 اوراے آئی 152 کے ساتھ ساتھ دہلی اورکوپن ہیگن کے درمیان اے آئی 157 اوراے آئی 158 بھی منسوخ رہیں گی۔
خطے کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے: ایئرانڈیا
ایئرانڈیا نے مسافروں کو ہوئی پریشانی کے لئے معذرت کی ہے اورامید کا اظہارکیا ہے کہ صورتحال جلد معمول پرآجائیں گے۔ متاثرہ مسافروں کوان کے رجسٹرڈ رابطہ نمبروں کے ذریعہ ضروری معلومات بھیجی جا رہی ہیں۔ ایئرلائن ری بکنگ اورمتبادل سفری انتظامات میں بھی مدد فراہم کررہی ہے۔ مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایئرانڈیا کی آفیشل ویب سائٹ دیکھیں یا اپنی پروازوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت اس کے کال سینٹرسے رابطہ کریں۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ خطے کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا اوروقتاً فوقتاً ضروری اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔
انڈیگوایئرلائنس نے ایکس پرپوسٹ کرکے بتایا کہ وہ مشرق وسطیٰ اورآس پاس کے علاقوں میں جاری صورتحال پرگہری نظررکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم واقف ہیں کہ اس وقت بہت سے مسافروں کوپریشانی کا سامنا ہے اورآپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہرفیصلہ سوچ سمجھ کراورمحفوظ طریقے سے لیا جا رہا ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…