بین الاقوامی

ایران کے ساتھ اسرائیل کی جنگ چھڑگئی، APSEZ نے کہا- ہائیفا پورٹ پرسبھی ملازم محفوظ، کام کاج معمول کے مطابق

مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اورحالیہ فوجی سرگرمیوں کے درمیان، اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (APSEZ) نے آج ایک اہم بیان جاری کیا۔ اے پی ایس ای زیڈ نے کہا کہ اسرائیل میں اس کی ہائیفا بندرگاہ پرتمام آپریشن معمول کے مطابق چل رہے ہیں اورتمام ملازمین محفوظ ہیں۔

ہمارا انفراسٹرکچر محفوظ
اے پی ایس ای زیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، ہائیفا پورٹ کمپنی نے تصدیق کی کہ بندرگاہ کے اثاثوں اورانفراسٹرکچرکوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کمپنی نے کہا، “ہائیفا پورٹ کمپنی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اس کے تمام ملازمین محفوظ ہیں۔ بندرگاہ کے تمام اثاثے اوربنیادی ڈھانچہ مکمل طورپربرقراراورفعال ہیں۔”

وزارت کے ساتھ کوآرڈینیشن
موجودہ صورتحال کی سنگینی کودیکھتے ہوئے، پورٹ آپریٹرنے کہا کہ وہ صورتحال پرگہری نظررکھے ہوئے ہے۔ یہ کمپنی اسرائیل کی وزارت ٹرانسپورٹ اورروڈ سیفٹی کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی میں ہے اورحکام کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کام کر رہی ہے۔

سپلائی چین کے لئے اہم

اڈانی پورٹس نے اس بات پرزور دیا کہ اسرائیل کی سپلائی چین اور بین الاقوامی تجارت سے متعلق تسلسل بنائے رکھنے کے لئے پورٹ کوبرقراررکھنے کے لیے ضروری ہے۔ کمپنی نے اپنے لوگوں کی حفاظت اورآپریشن کے تسلسل کویقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کشیدگی کے درمیان راحت والی خبر

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اوراسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اورجوابی حملوں کی وجہ سے خطے میں غیریقینی کی صورتحال ہے۔ ہائیفا بندرگاہ پرمعمول کی کارروائیوں کی خبرکوبین الاقوامی کاروباری اداروں اورسرمایہ کاروں کے لیے ایک بڑی راحت کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

4 hours ago