بین الاقوامی

Iran Helicopter Crash: ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد اسرائیلی مذہبی رہنماؤں نے کیا بے حسی کا اظہار، موت پر خوشی ظاہر کر کیا انسانیت کو شرمسار

Iran Helicopter Crash: ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ٹیمیں اس حوالے سے مسلسل سرچ مہم چلا رہی ہیں۔ ریسکیو کارکن ہیلی کاپٹر کو تلاش کر رہے ہیں۔ وہیں اسرائیلی مذہبی رہنما اس حادثے کے بعد خوشی ظاہر کرکے بے حسی کا اظہار  رہے ہیں۔ مذہبی رہنماؤں نے اسے خدا کا انصاف قرار دیا۔ اسرائیلی میڈیا یروشلم پوسٹ کے مطابق ربی میر ابوتابل نے ایک فیس بک پوسٹ میں رئیسی کو تہران کا جلاد قرار دیا اور اسرائیل اور یہودیوں کی مخالفت پر اس کی مذمت کی۔

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کسی کی موت پر اس طرح خوشی ظاہر  کرنا کسی بھی مذہب کے ماننے والے کے لئے درست ہے؟ کیا یہ کسی مذہبی رہنما کے ذریعہ کیا جانے والا اظہار خیال ہو سکتا ہے؟ کیونکہ مذہبی رہنما کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ، ان کا کام معاشرے میں امن و امان کی بات کرنا اور اسے فروغ دینا ہوتا ہے۔ ایسے میں اسرائیلی مذہبی رہنماؤں کا اس طرح سے خوشی کا اظہار کرنا ایک طرح سے بے حسی کا مظاہرہ ہے۔

ابوتابل نے رئیسی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور  لکھا کہ وہ یہودیوں کو پھانسی دینا چاہتا تھا، اس لیے خدا نے اسے اور اس کے اسرائیل سے نفرت کرنے والے پورے گروپ کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تباہ کر دیا۔ یہ حادثہ خدا کے عذاب کی ایک شکل ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان اپریل سے تنازع چل رہا ہے۔ ایران کی حکومت بھی اسرائیل کو کٹر دشمن سمجھتی ہے اور کھلے پلیٹ فارم پر یہودی ریاست کو تباہ کرنے کے اپنے ارادے کا بارہا اظہار کر چکی ہے۔

ولن ہامان سے کیا موازنہ

ایک اور ربی نیر بین آرٹزی نے اس واقعے کو خدا کی ناراضگی قرار دیا۔ فیس بک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے آپ پر مہربانی کریں۔ خدا نے کہا بہت ہو گیا۔ تم نے انہیں ناراض کر دیا ہے۔ Rabbi Yitzchak Batzri نے بھی سوشل میڈیا پر لکھا، انہوں نے رئیسی کا موازنہ بائبل کے ولن ہامان سے کیا۔ پوسٹ میں لکھا گیا، شریر ہامان ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں– Iran Helicopter Crash: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق، وزیر خارجہ کا بھی ہوا انتقال

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

دراصل صدر ابراہیم رئیسی اتوار کو آذربائیجان کی سرحد پر ایک ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔ اس وقت ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے ملک کے شمال میں مشرقی آذربائیجان صوبے میں ہارڈ لینڈنگ کی۔ رئیسی کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور دیگر بھی تھے۔

بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

2 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

3 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

4 hours ago