بین الاقوامی

NSA: افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورک کی بقاء تشویشناک ہے، اجیت ڈوبھال

NSA: ہندوستان پہلی بار منگل کو قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ سیکورٹی حکام کی ایک کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ کانفرنس میں افغانستان میں ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور اس ملک سے پیدا ہونے والے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کا وجود تشویشناک ہے۔

دہلی میں منعقدہ پہلی ہندوستان-وسطی ایشیا NSA سطح کی کانفرنس کا افتتاح اجیت ڈوبھال نے متعلقہ ممالک کی قومی سلامتی کے مشیروں، سلامتی کونسلوں کے سکریٹریوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈوبھال نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کا بنے رہنا تشویشناک ہے۔ فائنسنگ دہشت گردی کی جان ہے اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنا ہم سب کی ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام اراکین دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اداروں کو مدد فراہم کرنے سے گریز کریں۔

این ایس اے اجیت ڈوبھال نے کہا کہ افغانستان ہم سب کے لئے ایک اہم مسئلہ ہے۔ فوری ترجیحات اور آگے بڑھنے کے راستے کے حوالے سے ہندوستان کے خدشات اور مقاصد ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لئے مشترک ہیں۔ ڈوبھال نے کہا کہ ہم بین الاقوامی تعلقات اور مستقبل کے بارے میں بہت زیادہ منتھن اور غیر یقینی صورتحال کے وقت ملے ہیں۔ ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال وسطی ایشیا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔

اجیت ڈوبھال نے مزید کہا کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ بھارت کے لئے ایک اہم ترجیح ہے۔ ہم اس خطے میں تعاون، سرمایہ کاری اور رابطہ قائم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رابطے کو بڑھاتے ہوئے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ پہل مشاورتی، شفاف اور شراکتی ہو۔

ڈوبھال نے کہا کہ وسطی ایشیا ہمارا وسیع پڑوس ہے۔ ہم اس شعبے کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی اس ملاقات کے موقع پر اپنے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کرنے کی امید ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے صدور کے درمیان جنوری 2022 میں پہلی چوٹی کانفرنس کے بعد منگل کو یہ پہلی ایک روزہ NSA سطح کی میٹنگ ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

17 minutes ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

39 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

4 hours ago