بین الاقوامی

Serious allegations against Facebook: فیس بک کی ایک سابق ملازم نے امریکی سینیٹ کے سامنے کیا بڑا خلاصہ، کمپنی پر لگایا آزادی اظہار سے سمجھوتے اور مخالف آوازوں کو دبانے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مدد کا الزام

فیس بک کی ایک سابق عالمی پالیسی ڈائریکٹر نے امریکی سینیٹ کے سامنے گواہی دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ’’میٹا‘‘ نے چین کے ساتھ اپنے معاملات کے لیے قومی سلامتی اور تقریر کی آزادی کو نظرانداز کیا ہے۔ ریڈیو فری ایشیا (آر ایف اے) کی خبر کے مطابق فیس بک کی سابق ​​عالمی پالیسی ڈائریکٹر سارہ وین ولیمز نے بدھ کے روز سینیٹ کی سماعت میں کہا کہ فیس بک پر استعمال ہونے والے مواد کا جائزہ لینے والا ٹول ذاتی طور پر میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے ہانگ کانگ اور تائیوان کے لیے تیار اور نافذ کیا تھا۔

ولیمز نے وضاحت کی کہ یہ ٹول فیس بک کی ہر اس پوسٹ کو خوبخود ’’چیف ایڈیٹر‘‘ کو جائزہ کے لیے بھیج دے گا جس پر 10,000 سے زیادہ کمنٹس ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور مارک زکربرگ کا اپنے ناقدین کو خاموش کرنے کا مشترکہ مقصد ہے۔ میں اپنے تجربات سے اس کی تصدیق کر سکتی ہوں۔‘‘ ولمیز کے بیان کے مطابق یہ ٹول خود مختار تائیوان اور چینی قبضے والے ہانگ کانگ کے خطوں میں استعمال کیا گیا، جہاں چینی کمیونسٹ پارٹی اپنے متحدہ محاذ کے اقدامات کو تیز کر رہی ہے۔ آر ایف اے کے مطابق چین میں یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ چینی باشندوں کا انتظام کرنے، اختلاف رائے کو ختم کرنے، انٹیلی جنس جمع کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے جیسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

اس سے پہلے بھی فیس بک کی علاقائی پالیسیوں پر اٹھے ہیں سوالات

واضح رہے کہ میٹا کے پلیٹ فارم چین میں ممنوع ہونے کے باوجود یہ کمپنی عالمی سطح پر اشتہار دینے والی چینی فرموں سے کافی آمدنی پیدا کرتی رہتی ہے۔ میٹا کی مالیاتی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے اشتہارات کے ذریعے آمدنی کے سب سے بڑے ذرائع میں چین کا شمار ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی فیس بک پر ایسے الزامات لگائے جا چکے ہیں۔ ہندوستان میں بھی حزب اختلاف اور کئی این جی اوز نے فیس بک پر آزادیٔ اظہار کو دبانے اور علاقائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کا الزام لگایا ہے۔ چین کے حوالے سے یہ تازہ رپورٹ اس سلسلے کی تازہ کڑی ہے اور فیس بک کے حوالے سے خدشات کو مزید تقویت دیتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

18 minutes ago

Supreme Court: دہلی میں میٹرو اور ٹرین خدمات بند کرنے پر سپریم کورٹ سخت، توہین عدالت کی عرضی پر کل خصوصی بنچ کرے گی سماعت

دہلی میں سی جے پی احتجاج کے دوران میٹرو اسٹیشن بند کیے جانے اور ٹرینوں…

52 minutes ago

Adani Defence SIDM Champion Award 2026: دفاعی برآمدات میں اڈانی ڈیفنس کا نمایاں کارنامہ، SIDM چیمپئن ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا

اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کو دفاعی اور ایرو اسپیس مصنوعات کی برآمدات میں بہترین…

1 hour ago

Delhi CJP Protest: کسی کو گھسیٹا، کسی کو اٹھایا: دہلی میں سی جے پی کے پر امن احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، لکھنؤ تک ہائی الرٹ

دہلی میں احتجاج کے دوران 1000 سے زائد افراد حراست میں، جنتر منتر پر کشیدگی…

2 hours ago