لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ہفتہ کے روز ایک منی ٹرک سڑک سے پھسل کر گڑھے میں گرنے سے اس میں سفر کرنے والے 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی موت ہو گئی۔ جبکہ نو دیگر زخمی ہوئے۔ ریسکیو آپریشن میں مصروف اہلکاروں نے یہ جانکاری دی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق یہ منی ٹرک صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں سے پنجاب کے ضلع خوشاب کی طرف آرہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ لاہور سے 250 کلومیٹر دور خوشاب کے علاقے پینچ پیر میں ایک موڑ پر منی ٹرک سڑک سے پھسل کر گڑھے میں جا گرا۔
ایک اہلکار نے بتایا، ’’پانچ بچوں سمیت 13 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے‘‘۔ نو زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کچھ عینی شاہدین کے مطابق منی ٹرک کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پی ایس ایس کے تحت مختص فنڈ کا مقصد کسانوں کی مدد کے لیے استعمال…
پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…
ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…
ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…
حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…
2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…