بین الاقوامی

Dubai Girl Sold Bread: دبئی کی 12 سالہ لڑکی نے آئی فون 14 خریدنے کے لیے اسکول میں بیچی بریڈ، 6 ہفتوں میں اپنا خواب کیا پورا

Dubai Girl Sold Bread:  متحدہ عرب امارات کے ایک اسکول میں زیر تعلیم 12 سالہ لڑکی نے ایسا کام کر ڈالا، جو لاکھوں لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے جو زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں حاصل کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ دبئی کی رہائشی بیانکا جیمی واریاوا نے اتنی کم عمر میں اپنی کمائی سے آئی فون 14 خریدا۔ وہ اس وقت کلاس 7 کی طالبہ ہے۔

گھر کی معاشی حالت ہے خراب

بیانکا جیمی واریاوا کے گھر کی مالی حالت بہت خراب ہے۔ اس کے باوجود وہ نیا فون خریدنا چاہتی تھی۔ جب لاکھوں کوششوں کے بعد بھی والدین اپنی بیٹی کو نیا فون نہ دلا سکے تو بیانکا جیمی واریاوا نے خود اسے اپنے پیسوں سے خریدنے کا سوچا۔ اس کے لیے اس نے ڈونٹ بریڈ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں- Production of Drinking Water from Air: ہوا سے پینے کا پانی بنانا:یو ایس ایڈ کی ہوا سے پانی بنانے والےکوشک کے آغاز کے لیے حیدرآباد کی کمپنی میتری ایکوا ٹیک ساتھ شراکت داری

خود بریڈ بنائے اور اسکول میں بیچا

گزشتہ ماہ فروری میں بیانکا نے اپنے منصوبے کے مطابق اسکول میں ڈونٹ بریڈ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیانکا نے اس بارے میں بتایا کہ ان کی والدہ جیمنی واریاوا نے ایک بار ایسا ہی بریڈ بناکر اس کے لنچ باکس میں پیک کیا تھا۔ اس بار بیانکا نے اسے خود بنانے کا فیصلہ کیا اور اسے اسکول میں اپنے دوستوں میں تقسیم کیا۔ سب کو بریڈ کا ذائقہ بہت پسند آیا اور دوسرے دن بھی بیانکا سے اس کا مطالبہ کیا۔

اور آخر کار آئی فون 14 لے لیا

بیانکا کے والدین بھی بیکرز ہیں۔ انہوں نے دبئی کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں کافی کام کیا ہے۔ دونوں نے اس معاملے میں اپنی بیٹی کا بہت ساتھ دیا۔ والد جیمی بھائی واریاوا نے ابتدا میں اسے 100 درہم دیے اور والدہ نے اسے بریڈ بنانا سکھایا۔ اسکول سے آنے کے بعد جب بیانکا اپنا ہوم ورک مکمل کرلیتی تو شام کو بیک کرتی تھی۔ مارچ کے دوسرے ہفتے تک بیانکا کے پاس کافی رقم جمع ہو چکی تھی جو کہ مجموعی طور پر 3 ہزار درہم (67 ہزار روپے) تھی اور آخر کار اس نے اتنی رقم سے اپنا پسندیدہ آئی فون 14 خرید لیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں مثال

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچنل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

3 minutes ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

44 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

55 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago