بین الاقوامی

Two separate attacks in Pakistan’s Balochistan province: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دو مختلف حملوں میں 12 فوجی ہلاک، پانچ زخمی

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ دو الگ الگ تصادم میں کم از کم 12 فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ فوج نے اسے شورش زدہ علاقے میں ایک دن میں سب سے زیادہ جانی نقصان قرار دیا ہے۔ فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد حملے بدھ کے روز صوبے کے علاقوں سوئی اور ژوب میں ہوئے۔ اس میں کہا گیا کہ ان دو تصادم میں کم از کم سات دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ سوئی میں ایک آپریشن چلا رہے سیکورٹی فورسز پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں کم از کم تین فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

کسی تنظیم نے حملے کی نہیں لی ہے ذمہ داری

فوج نے کہا کہ اس تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ کسی بھی تنظیم نے اب تک اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز دہشت گردوں نے ژوب میں واقع آرڈیننس ڈپو کی فوجی چوکی پر حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے میں نو فوجی مارے گئے تھے اور دونوں فریقوں کے درمیان تصادم میں پانچ دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔ فوجیوں نے دہشت گردوں کی پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے فائرنگ کی جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔

کیچ تصادم میں 10 سیکورٹی اہلکاروں کی ہوئی تھی ہلاکت

وہیں آئی ایس پی نے کہا ہے کہ ژوب میں ہونے والے ہلاکت خیز تصادم میں وہاں سے گزر رہی ایک خاتون کی بھی ہلاکے ہو گئی اور پانچ دیگر شہری زخمی ہوگئے۔ بیان کے مطابق، “بقیہ دو دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ بیان کے مطابق بلوچستان میں ایک ہی دن میں 12 فوجیوں کی ہلاکت فوج کو ایک دن میں ہونے والا سب سے زیادہ نقصان ہے۔ اس سے قبل فروری 2022 میں ضلع کیچ میں ایک تصادم کے دوران 10 سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: روسی وزارت دفاع کا دعویٰ، ویگنر گروپ کے جنگجو اپنے ہتھیار فوج کے پاس کرا رہے ہیں جمع

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

14 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

44 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago