بین الاقوامی

یوکرین کا خیراسان شہر پر قبضہ ،ملک میں جشن کا ماحول

روس کےپیچھے ہٹنے  کے فیصلے کے بعد یوکرین نے خیرسا ن پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ پورے خیرسان میں جشن کا ماحول ہے۔ 24 فروری کے حملے کے بعد روس نے سب سے پہلے خیرسان پر قبضہ کیا۔ کیف کی وزارت دفاع نے جمعے کو کہا کہ روسی فوجیوں کے قدم پیچھے ہٹانے  کو روس کے لیے ایک بڑے دھچکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کیف کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیرسان یوکرین کے کنٹرول میں واپس آ رہا ہے ، یوکرین نے روسی فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کےب پیچھے ہٹنے کے عمل کے دوران اہلکاروں، ہتھیاروں، فوجی ساز و سامان وغیرہ کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ کوناشینکوف نے بتایا کہ 30 ہزار سے زائد روسی فوجی اور تقریباً 5 ہزار ساز و سامان  کوواپس لے لیا گیا ہے۔ یوکرین میں ملک کے کمانڈر نے بدھ کے روز خیرسان سے روس کے انخلاء کا اعلان کیا۔ تاہم جمعرات کو کسی روسی پسپائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

 خبر کے مطابق، جمعے کو روسی فوجیوں کے  پیچھے ہٹنے کے بعد، کھیرسن کی سڑکوں پر مقامی لوگوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں، جن میں یوکرین کا قومی پرچم لہرایا جا رہا تھا اور یوکرین کے فوجیوں کے آتے ہی نعرے لگائے جا رہے تھے۔ قوم سے اپنے رات کے خطاب میں، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا، “آج کا دن ایک تاریخی دن ہے۔ ہم خیرسان کو بازیافت کر رہے ہیں۔ ہمارے فوجی شہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ لیکن خصوصی یونٹ پہلے ہی شہر میں موجود ہیں۔ خیرسان کے لوگوں نے کبھی یوکرین نہیں چھوڑا۔

Bharat Express

Recent Posts

Amit Shah launches Mission Uttarakhand: امت شاہ نے ’مشن اتراکھنڈ‘ کا کیا آغاز، مسلسل تیسری بار بی جے پی حکومت بنانے کے لیے 65 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف

اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…

26 minutes ago

PM Modi meets Suryakumar Yadav: وزیراعظم مودی سے سابق بھارتی ٹی-20 کپتان سوریہ کمار یادو اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات

سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…

33 minutes ago

Supreme Court refuses suspend Tarun Tejpal 10 Year Sentence: ترون تیج پال کو سپریم کورٹ سے ایک اور جھٹکا، 10 سال کی سزا پر روک لگانے سے انکار

وہیں گوا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹرجنرل تشارمہتا نے ترون تیج پال کی…

39 minutes ago

’نہرو کی خواہشوں نے شمال مشرق کو پیچھے چھوڑ دیا…‘ راہل گاندھی پر بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے اٹھائے بڑے سوال

نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…

2 hours ago

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

2 hours ago