انٹرٹینمنٹ

Turbo Box Office Collection Day 4: مموٹی کی فلم ٹربو نے ریلیز ہوتے ہی بنائے کئی ریکارڈ، جائنے اس فلم نے اب تک کتنی کمائی کی

ملیالم فلموں کے سپر اسٹار مموٹی کی فلم ‘ٹربو’ 23 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس ایکشن کامیڈی فلم کو نہ صرف اچھے ریو ملے ہیں ،بلکہ فلم کو تھیٹروں میں بھی شائقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

فلم نے ریلیز ہوتے ہی کئی ریکارڈ بنائے

فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے۔ اس سال مارچ میں ریلیز ہونے والی ‘آذوجیویتم’ سال کے سب سے بڑی اوپننگ ڈے کلیکشن کرنے والی فلم بن گئی تھی۔ اب حال ہی میں ریلیز ہونے والی ‘ٹربو’ سال کی دوسری سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

اس کے علاوہ پہلے دن 6.25 کروڑ کا بزنس کر کے فلم نے مموٹی کے کیریئر کی سب سے بڑی اوپنر فلم ‘بھیشم پروم’ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ جہاں ‘بھیشم پروم’ نے پہلے دن 5.8 کروڑ روپے کمائے، وہیں ‘ٹربو’ نے 6.25 کروڑ روپے کمائے۔

‘ٹربو’ نے اب تک کتنی کمائی کی ہے؟

 سیکنیلک کے مطابق  پہلے دن 6.25 کروڑ روپے کمانے کے بعد، ‘ٹربو’ نے دوسرے دن 3.7 کروڑ روپے اور تیسرے دن 4.05 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ فلم کی چوتھے دن کی کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں۔ رات 10:30 بجے تک فلم 4.65 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ فلم کا کل کلیکشن 18.65 کروڑ روپے رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ حتمی اعداد و شمار نہیں ہیں۔ ان میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

 مموٹی کا خود سےہی ہے  مقابلہ

‘ٹربو’ نے اوپننگ ڈے کلیکشن کے معاملے میں ‘بھیشم پروم’ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا یہ فلم اوپننگ ویک اینڈ کلیکشن کے معاملے میں ‘بھیشم پروم’ کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔ مارچ 2022 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے پہلے ہفتے میں 21.9 کروڑ روپے کمائے تھے۔

‘ٹربو’ کا بجٹ اور کہانی

یہ فلم تقریباً 60 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی ہے۔ یہ فلم ایک جیپ ڈرائیور ٹربو جوس کی کہانی بیان کرتی ہے، جسے چنئی شفٹ ہونا پڑتا ہے۔ چنئی میں ان کے لیے بہت سے چیلنجز ہیں۔ ‘ٹربو’ کی اسٹار کاسٹ کے بارے میں بات کریں تو مموٹی نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں راج بی شیٹی، سنیل، انجانا جے پرکاش  نے اس فلم سے ڈیبیو کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

7 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

44 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

1 hour ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

5 hours ago