بھارت ایکسپریس۔
Karan Deol-Drisha Acharya wedding: سنی دیول کے بڑے بیٹے کرن دیول کی شادی 18 جون کو ممبئی میں ان کی لانگ ٹائم گرل فرینڈ دریشا آچاریہ سے ہونے والی ہے۔ سنی دیول کا گھرپھولوں اورلائٹوں سے سج سنورکرتیارہے اورپری ویڈنگ سیلبریشن کی کئی تصویراورویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہیں۔ اس پری ویڈنگ سیلبریشن کی کئی تصویراور ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہیں۔ اس پری ویڈنگ سیلبریشن میں دیول فیملی کے سبھی قریبی نظرآئے، لیکن دھرمیندرکی دوسری بیوی ہیما مالنی اور ان کی بیٹیاں ایشا اور آہنا دیول کہیں بھی نظرنہیں آئیں۔
کیا ہیما مالنی ہوں شامل؟
لوگوں کے من میں اب سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا شادی میں ہیما مالنی اور ان کی بیٹیاں شامل ہوں گی؟ ای-ٹائمس نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے- ہیما مالنی نے ہمیشہ دھرمیندر کی پہلی فیملی سے دوری بنا رکھی ہے۔ اس لئے وہ شادی میں نہیں آئیں گی۔ ایسا سوال کرنا بھی غلط ہے۔
کیا ایشا-آہنا دیول ہوں گی شامل
ذرائع نے پورٹل کو بتایا کہ ایشا دیول اور آہنا دیول اپنے اپنے شوہروں کے ساتھ شادی میں شرکت کرسکتی ہیں۔ ایک بھائی ہونے کے ناطے سنی دیول نے ایشا اور آہنا کو شادی میں بلایا ہے۔ دونوں شادی میں کچھ وقت کے لئے آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سنی دیول اور بابی دیول نے سال 2012 میں ایشا دیول اور سال 2014 میں اہنا دیول کی شادی میں شرکت نہیں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Kangana Ranaut Shares Fitness Video: کنگنا رانوت جم میں جم کر بہا رہی ہیں پسینہ، ویڈیو شیئر کرکے کیا یہ بڑا اعلان
دھرمیندر کی دوسری شادی
واضح رہے کہ دھرمیندر نے فلموں میں آنے سے پہلے سال 1954 میں 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی تھی۔ اس شادی سے ان کے دو بیٹے سنی دیول، بابی دیول اور دو بیٹیا وجیتا دیول اور اجیتا دیول ہیں۔ اس کے بعد 25 سال کی عمر میں دھرمیندر نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس دوران انہیں اداکارہ ہیما مالنی سے پیار ہوگیا تھا۔ دونوں نے سال 1980 میں شادی کرلی تھی۔ دھرمیندر نے دوسری شادی سے پہلے پرکاش کورکو طلاق نہیں دیا تھا، اس لئے ہیما مالنی کے ساتھ دوسری شادی کرنے پر خوب ہنگامہ ہوا تھا۔ ہیما مالنی کے ساتھ شادی کے بعد سے ہی پرکاش کور اور ان کے بچے ہیما مالنی اوران کی بیتیوں سے خاص تعلقات نہیں رکھتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…