انٹرٹینمنٹ

Animal Box Office Collection: اینیمل کی بمپر کمائی کے درمیان لفظ ‘الفا میل’آخر کیوں زیر بحث ہے؟

Animal Box Office Collection: یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم اینیمل خبروں میں ہے۔ اس کی اندھا دھند کمائی کے چرچے بھی ہیں، فلم نے صرف چند دنوں میں 550 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ ساتھ ہی ناقدین اور سماجی نقطہ نظر سے فلموں پر نظر رکھنے والے لوگ اس فلم کو اچھا نہیں کہہ رہے ہیں۔ جس طرح رنبیر کپور کا دبنگ کردار رشمیکا مندنا کے ساتھ برتاؤ کرتا ہے۔ اسے دیکھ کر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ایسی فلموں کا نوجوانوں پر برا اثر پڑتا ہے۔

اس فلم میں رنبیر کا کردار اپنے والد کی محبت کے لیے ترستے ہو دیکھایا گیا ہے ، لیکن بدلے میں انہیں  اپنے والد کی محبت نہیں ملتی، ان کی محبت کو تو چھوڑیں، بلکہ عزت اور احترام بھی نہیں ملتا۔ جس کے لیے وہ برسوں سے تڑپ رہے ہیں۔ وجے (رنبیر کپور) بڑا ہوتا ہے، پھر گیتانجلی (رشمیکا مندنا) اس کی زندگی میں آتی ہے۔ جو اسے محبت کی ایک الگ تعریف سمجھاتی  ہے۔

‘الفا میل’ کا کیا مطلب ہے؟

کیمبرج ڈکشنری کے مطابق ‘الفا میل’ کا مطلب ہے کسی بھی گروپ میں سب سے کامیاب اور طاقتور شخص۔ ‘ اینیمل ‘ ایک بالغ فلم ہے۔ اس میں دکھائے گئے کئی مناظر اور کرداروں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ فلم کے ایک سین میں رنبیر ترپتی ڈمری سے اپنا جوتا چاٹنے کو کہتے ہیں۔ اس حوالے سے بھی کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی الفا میل کی تعریف سے یہ بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ایسا شخص ہے جو ہر صورتحال کو کنٹرول کرتا ہے۔ ایک ایسا شخص جو اپنے آس پاس والوں کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے اور اس کی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہونا چاہیے۔ یہاں تک کہ کولنز ڈکشنری میں بھی اس لفظ کو ایک غالب شخص کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو کسی کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔

فلم میں رنبیر کپور کے کردار کو الفا میل کے طور پر دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کی باڈی لینگویج، بات کرنے کا انداز، کسی بھی صورتحال کو اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کرنا، یہ سب چیزیں اسے اس لفظ سے اچھی طرح جوڑتی ہیں۔

فلم کی اسٹار کاسٹ کی بات کریں تو اس میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں ہیں جب کہ رشمیکا مندنا نے رنبیر کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔ انیل کپور رنبیر کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں اور بوبی دیول ولن کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ترپتی ڈمری کو ایک چھوٹا سا کردار نبھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے کافی چرچے ہو رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

1 hour ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

2 hours ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

3 hours ago

Delhi Pollution: دہلی میں آلودگی کے خلاف پابندیاں: یکم نومبر سے ان گاڑیوں کے داخلے پر روک

سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…

3 hours ago