انٹرٹینمنٹ

Kiku Sharda On Kapil Sharma Show: کیکو شاردا کپل شرما کے شو میں ‘عورت’ ہی کیوں بنتے  ہیں؟ اداکار نے کہا- ‘میں اپنے کام کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہوں

کیکو شاردا آج کسی شناخت کے محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیڈی سے ناظرین کو خوب انٹرٹین کیا ہے۔ وہ گزشتہ 11 سالوں سے کپل شرما کے کامیڈی شو سے منسلک ہیں۔ وہ اکثر شو میں خواتین کے گیٹ اپ میں نظر آتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں کیکو نے بتایا کہ وہ کپل  شرما کے شو میں ساڑھی پہن کر عورت ہی کیو ں بنتے ہیں ۔

کیکو شاردا کپل کے شو میں عورت ہی کیوں بنتے ہیں؟

قابل  ذکر بات یہ ہے کہ  انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے، کیکو نے شائقین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں قبول کیا جب وہ کراس ڈریسڈ تھے اور بتایا کہ وہ اپنے کام کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ کیکو نے کہا، “مجھے ایک عورت کے طور پر کپڑے پہننے میں کبھی کوئی پریشانی نہیں تھی، میں نے یہ گریٹ انڈین کامیڈی شو کے دنوں سے کیا ہے۔

 میں ایک اداکار ہوں اس لیے مجھے ہر وہ کام کرنے کے قابل ہونا چاہیے جو میرے سامنے  آتا ہے۔ جہاں تک میں اسے تفریحی بناتا ہوں تو یہ ٹھیک ہے، میں جب بھی کوئی خاتون کا کردار ادا کرتاہوں تو اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ وہ بہت باوقار اور مستحکم ہو، وہ صرف کیوٹ زون میں ہی رہتے ہیں۔ اگر میں نے ایک عورت کا لباس زیب تن کیا ہوتا اور سامعین نے اسے قبول نہ کیا ہوتا تو میں جاری نہیں رہتا۔ کیکو  شاردانے مزید کہا کہ میں اپنے فن کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہوں۔

کپل شرما شو میں شامل ہونے کے بعد زندگی بدل گئی

کیکو شاردا نے مزید بتایا کہ کپل شرما کے شو میں شامل ہونے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی، انہوں نے کہا کہ ‘کپل ایک الگ بلندی پر ہیں، مجھے یہ شو کرتے ہوئے 11 سال ہو گئے ہیں، لیکن کپل کے ساتھ کام کرنے سے مجھے اچھا محسوس ہوا ہے۔’ انہوں نے مجھے بہت کچھ سیکھنے اور آگےڑھنے میں مدد کی ہے اور مجھے وہ شخص بننے میں مدد کی ہے جو میں آج ہوں۔”

کیکو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ سیزن 2 میں دھوم مچا رہے ہیں

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیکو  شارداحال ہی میں دی گریٹ انڈین کپل شو کے سیزن 2 کے ساتھ نیٹ فلکس پر واپس آئے ہیں۔ اس شو میں کرشنا ابھیشیک، راجیو ٹھاکر، سنیل گروور اور ارچنا پورن سنگھ بھی ہیں۔ شو کی پہلی قسط کا حال ہی میں پریمیئر ہوا ،جس میں ویدانگ رائنا اور کرن جوہر کے ساتھ عالیہ بھٹ بطور مہمان نظر آئیں۔ وہ اپنی آنے والی فلم جگرا کی تشہیر کرتے نظر آئے۔ وہیں ایپی سوڈ میں، سیف علی خان، جونیئر این ٹی آر، کارتک آریان، ترپتی ڈمری اور ودیا بالن جیسے ستارے بھی اس شو میں جلوہ گر ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

10 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

37 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago