انٹرٹینمنٹ

Khatron Ke Khiladi 13: ٹاپ 3 فائنلسٹس میں سے کون بنے گا ‘خطروں کے کھلاڑی 13’ کا ونر ؟ فرسٹ رنر اپ کا ٹائٹل کس نے جیتا ؟

Khatron Ke Khiladi 13: خطروں کے کھلاڑی 13ہندوستان کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ریئلٹی شو میں سے ایک،  یہ اپنے گرینڈ فائنل کے قریب ہے۔ ایسے میں اس اسٹنٹ پرمبنی ریئلٹی شو کے حوالے سے شائقین میں جوش و خروش  دیکھنے  میں مل رہا ہے، یہ اپنے آخری پڑاؤ میں ہے ۔ شائقین اس فائنل ایپی سوڈ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جس کی شوٹنگ حال ہی میں ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ہر کوئی یہ جاننے کے لیے بے چین ہے کہ اس سیزن کا ونر کون ہے؟ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شو کے ونرکا اعلان گرینڈ فائنل ایپیسوڈ میں کیا جائے گا۔

 خطروں کے کھلاڑی 13 کو ملا ونر

ایشوریہ شرما، ارجیت تنیجا اور ڈینو جیمز ‘کھتروں کے کھلاڑی 13’ کے ٹاپ 3 فائنلسٹ میں شامل تھے۔ ٹرافی کے لیے ان کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے اور سیزن 13 کا ونر بھی مل گیا ہے.. دراصل سیاست ڈوٹ قوم کی رپورٹ کے مطابق ‘خطرون کے کھلاڑی 13’ کے فاتح کوئی اور نہیں بلکہ ریپر ڈینو جیمز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شو کے قریبی ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ڈینو ون بن گئے ہیں اور انہوں نے دیگر دو مدمقابل ایشوریہ شرما اوراریجیت تنیجا کو شکست دے کر ‘خطروں کے کھلاڑی 13’ کی ٹرافی اور انعامی رقم اپنے نام کرلی ہے۔ ایشوریہ شرما اس شو کی فرسٹ رنر اپ اور اریجیت تنیجا سیکنڈ رنر اپ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سکم میں بادل پھٹنے سے تیستا ندی میں آیا سیلاب، 23 فوجی اہلکار لاپتہ

فاتح کا باضابطہ اعلان گرینڈ فائنل میں ہوگا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‘خطروںکے کھلاڑی 13’ کے ونر کے بارے میں باضابطہ تصدیق آنے والے ہفتے کے سب سے زیادہ منتظر گرینڈ فائنل ایپیسوڈ کے دوران ہوگی۔ ایشوریا کے فائنل میں پہنچنے پر سب حیران ہیں۔ دراصل اداکارہ نے شو کے دوران کئی  اسٹنٹ کو ابوٹ  کردیا تھا۔ انہیں کئی بار ایلیمینیشن راؤنڈز کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ایسے میں قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور وہ ٹاپ 3 فائنلسٹ بن گئیں۔

ڈینو اورارجیت نے ‘خطروں کے کھلاڑی 13’ کے اپنے پورے سفر کے دوران ہر اسٹنٹ میں اپنی پوری طاقت  لگا دی تھی۔ ایسے میں اگر ڈینو واقعی شو کا ونر بن جاتے ہے تو شائقین  کے لیے یہ کوئی سرپرائز نہیں ہوگا۔

بھارت اایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

1 minute ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

55 minutes ago

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

2 hours ago