انٹرٹینمنٹ

Actress Nargis Dutt: جب نرگس دت اپنے ہی شوہر کو نہ پہچان سکیں، سیٹ پر پیش آیا دلچسپ واقعہ

نئی دہلی :ہندوستانی سنیما کی لیجنڈری اداکارہ نرگس دت کی یوم وفات کے موقع پر ان کی زندگی سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ آج بھی فلمی دنیا میں بڑے شوق سے سنایا جاتا ہے۔ 3 مئی 1981 کو محض 51 برس کی عمر میں اس عظیم اداکارہ نے دنیا کو الوداع کہا، مگر ان کی یادیں اور کہانیاں آج بھی زندہ ہیں۔نرگس دت، جن کا اصل نام رشیدہ فاطمہ تھا، یکم جون 1929 کو کولکاتا میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بچپن سے ہی فلمی دنیا میں قدم رکھا، مگر انہیں اصل پہچان مدرانڈیا سے ملی، جس نے انہیں عالمی شہرت دلائی۔ اسی فلم کے دوران ایک حادثے میں سنیل دت نے ان کی جان بچائی، جس کے بعد دونوں کے درمیان محبت پروان چڑھی اور 11 مارچ 1958 کو انہوں نے شادی کر لی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کی زندگی کا ایک نہایت دلچسپ واقعہ فلم ہم راز کے سیٹ سے جڑا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سنیل دت کو ایک 110 سالہ بوڑھے شخص کا کردار ادا کرنا تھا۔ معروف میک اپ آرٹسٹ پنڈری سُکر نے ان کا ایسا کمال کا میک اپ کیا کہ وہ حقیقت میں ایک ضعیف شخص نظر آنے لگے۔اسی دوران نرگس دت سیٹ پر اپنے شوہر سے ملنے پہنچیں، مگر حیرت انگیز طور پر وہ انہیں پہچان ہی نہ سکیں۔ وہ بار بار عملے سے پوچھتی رہیں کہ “دت صاحب کہاں ہیں؟” یہاں تک کہ انہوں نے اسی بوڑھے شخص (جو دراصل سنیل دت تھے) سے بھی یہی سوال کیا، اور سنیل دت نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ تو سیٹ پر آئے ہی نہیں۔

نرگس کافی دیر تک ان کا انتظار کرتی رہیں۔ آخرکار تقریباً دو گھنٹے بعد میک اپ آرٹسٹ نے سچائی بتائی کہ جس بوڑھے شخص سے وہ بات کر رہی تھیں، وہی سنیل دت ہیں۔ یہ جان کر نرگس حیران رہ گئیں اور میک اپ کی اس مہارت سے بے حد متاثر ہوئیں۔ انہوں نے خوش ہو کر پنڈری سُکر کو اپنی قیمتی گھڑی تحفے میں دے دی۔نرگس دت نہ صرف ایک شاندار اداکارہ تھیں، بلکہ ایک حساس انسان اور سماجی کارکن بھی تھیں۔ انہیں پدم شری سے نوازا گیا اور وہ راجیہ سبھا کی رکن بھی رہیں۔ انہوں نے فلم رات اور دن  کے لیے قومی ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ ان کے انتقال کے بعد 1982 میں نرگس دت میموریل کینسر فاؤنڈیشن قائم کی گئی، جو آج بھی کینسر کے مریضوں کی مدد کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

26 minutes ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

27 minutes ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

1 hour ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

2 hours ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

2 hours ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

3 hours ago