بھارت ایکسپریس۔
Ankita Lokhande Casting Couch: مشہورٹی وی شو ’’پوتررشتہ‘‘ کے ذریعہ انکتا لوکھنڈے گھرگھر میں مشہورہوئیں۔ ارچنا کے کردار سے وہ کافی آگے بڑھیں۔ یہ شو 2009 سے لے کر 2014 تک ٹی وی پر چلا اور اتنی ہی شہرت بھی ملی۔ یہیں ان کی ملاقات سشانت سنگھ راجپوت سے ہوئی، جو شو کے شروعات میں تین سال مانو دیشمکھ کے کردار میں تھے۔ انکتا لوکھنڈے ہندی انڈسٹری میں آؤٹ سائیڈر تھیں۔ انہیں کئی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے سال 2021 میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ان کے ساتھ کاسٹنگ کاؤچ کا حادثہ ہوا تھا، جس کے بعد وہ حیران رہ گئی تھیں۔
بالی ووڈ ببل سے بات چیت میں انکتا لوکھنڈے نے کہا تھا کہ بہت پہلے جب میں چھوٹی تھی تو مجھے ساؤتھ فلم کے لئے بلایا گیا تھا۔ اس نے مجھے اپنے کمرے میں بلایا اورپوچھا- انکتا میں تم سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں۔ آپ کو سمجھوتہ (کمپرومائز) کرنا پڑے گا۔ میں اس وقت 20-19 سال کی تھی، لیکن میں کافی اسمارٹ تھی اورمیں نے اس سے پلٹ کرپوچھا- آپ کے پروڈیوسر کس طرح کا سمجھوتہ چاہتے ہیں؟ کیا وہ چاہتے ہیں کہ میں پارٹی اور ڈنر میں جاؤں، تب اس شخص نے کہا- آپ کو پروڈیوسر کے ساتھ سونا پڑے گا۔ لیکن اس نے جیسے ہی کہا کہ میں نے اس کی بینڈ بجا دی۔ میں نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کے پروڈیوسر سونے کے لئے ایک لڑکی چاہتےہیں، کام کرنے کے لئے ایک ٹیلنٹیڈ گرل نہیں۔ اورمیں وہاں سے نکل گئی۔ اس کے بعد اس نے مجھ سے معافی مانگی، فلم میں لینا چاہا، لیکن میں نے فلم کے لئے صاف طور پر منع کردیا۔
دوسری بار ایسا حادثہ انکتا لوکھنڈے کے ساتھ تب پیش آیا جب وہ ٹی وی شو سے فلموں میں آئیں۔ انکتا نے کہا کہ جب میں فلموں میں واپس آئی تو مجھے اس سے پھر گزرنا پڑا۔ میں اس اداکار کا نام نہیں لینا چاہتی، وہ بڑا اداکار ہے، ہرکوئی جانتا ہے، لیکن جیسے ہی اس نے میرا ہاتھ پکڑا تو مجھے احساس ہوا اور میں نے اس سے ہاتھ چھڑا لیا۔ میں سمجھ گئی تھی، اب میرا یہاں نہیں ہوگا۔ وہاں لینے دینے کا رشتہ تھا، میں وہاں سے چلی گئی۔ واضح رہے کہ انکتا نے سال 2019 میں کنگنا رانوت کی فلم منی کرنیکا کے ذریعہ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ وہیں اب انکتا کے بگ باس-17 میں انٹری لینے کی بھی خبریں آئی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک ان خبروں سے متعلق تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…