انٹرٹینمنٹ

National Film Awards 2023: نئی دہلی میں 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد، وحیدہ رحمان دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے ہوئیں سرفراز، سردار ادھم کو ملا بیسٹ ہندی فلم کا ایوارڈ

نیشنل فلم ایوارڈز 2023 کی تقریب: نئی دہلی کے وگیان بھون میں منگل کے روز 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس دوران ایوارڈ جیتنے والوں کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔ بتا دیں کہ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان ستمبر میں پہلے ہی کر دیا گیا تھا۔

وحیدہ رحمان کو ملا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

اداکارہ وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں موجود سبھی نے کھڑے ہو کر اداکارہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اداکارہ وحیدہ رحمان نے کہا کہ فلم ایک آدمی نہیں بنا سکتا ہے، اس لیے میں میک اپ آرٹسٹ، کسٹیوم ڈیزائنر وغیرہ کا شکریہ ادا کرنا چہاتی ہیں۔ انہوں نے یہ ایوارڈ ان کے ساتھ کام کرنے والے آرٹسٹوں کے ساتھ شیئر کیا۔

 

راکیٹری: دی نامبی ایفیکٹ کو ملا نیشنل ایوارڈ

آر مادھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم راکٹری: دی نامبی ایفیکٹ نے بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔ اس پر مادھون نے کہا کہ نامبی صاحب کو اتنا خوش دیکھنا سب سے بڑی خوشی ہے۔

عالیہ بھٹ-کریتی سینن اور الو ارجن کو ملے ایوارڈز

عالیہ بھٹ-کریتی سینن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا ہے۔ عالیہ بھٹ کو فلم گنگوبائی کاٹھیواڑی اور کریتی سینن کو فلم ممی کے لیے ایوارڈ ملا ہے۔ جبکہ الو ارجن کو فلم پشپا دی رائز کے لیے ایوارڈ ملا ہے۔

شریا گھوشال اور کال بھیرو کو ملا ایوارڈ

گلوکارہ شریا گھوشال کو تمل فلم اراوین نزہال کے لیے بیسٹ فیمیل پلے بیک سنگر کا ایوارڈ ملا۔ یہ شریا کا پانچواں نیشنل ایوارڈ ہے۔ کال بھیرو کو تیلگو فلم RRR کے لیے بیسٹ میل پلے بیک سنگر کا ایوارڈ ملا۔ اس کے علاوہ بیسٹ اسکرین پلے (مکالمہ نگاری) – گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے لیے پرکاش کپاڈیہ اور اتکرشنی وشیشٹھ کو ایوارڈ دیا گیا۔

سردار اودھم کو ملا یہ ایوارڈ

بیسٹ آڈیوگرافی- سردار ادھم سنگھ (سینوئے جوزف)، بہترین کاسٹیوم ڈیزائنر اور بہترین پروڈکشن ڈیزائنر کا ایوارڈ فلم سردار ادھم سنگھ کو دیا گیا۔ گنگو بائی کاٹھیواڑی کو بہترین میک اپ آرٹسٹ کا ایوارڈ ملا۔

شیرشاہ کو خصوصی جیوری ایوارڈ

فلم شیرشاہ کو خصوصی جیوری ایوارڈ ملا۔ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر ایوارڈ لینے پہنچے۔ فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی مرکزی کردار میں تھے۔

فلم RRR کو ملا یہ ایوارڈ

بیسٹ ایکشن ڈائریکشن کا ایوارڈ- RRR (اسٹنٹ کوریوگرافر- کنگ سولومن)، بیسٹ کوریوگرافی- RRR (کوریوگرافر- پریم رکشیت)، بیسٹ اسپیشل ایفیکٹ- RRR (وی سری نواس موہن)، بیسٹ میوزک ڈائریکشن- پشپا (دیوی سری پرساد)/ RRR (ایم۔ ایم کیروانی) نے ایوارڈ حاصل کیا۔

سردار ادھم کو بیسٹ ہندی فلم کا ایوارڈ

بیسٹ ہندی فلم- سردار ادھم ، بیسٹ گجراتی فلم- چیلو شو، بیسٹ ملیالم فلم- ہوم، بیسٹ تامل فلم- کداسی ویواسائی، بیسٹ میتھلی فلم- سمنتر، بیسٹ تیلگو فلم- اپینا، بیسٹ مراٹھی فلم- ایکدا کے زال، بیسٹ آسامی فلم- انور کو ایوارڈ ملا۔

اسپیشل مینشن ایوارڈ

ارنیا گپتا اور بتن بسواس کو فلم جھلّی کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔ اندران کو فلم ہوم کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ جہاں آرہ بیگم کو فلم انور کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔

  بیسٹ نان فیچر فلم کا ایوارڈ

ایک تھا گاؤں کو بیسٹ نان فیچر ایوارڈ ملا۔ فلم کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سریشتی لاکھیرا کو گولڈن کمل سے نوازا گیا۔

بہترین ماحولیاتی فلم کا دیا گیا ایوارڈ

اے ایم گوپالن کو بہترین ماحولیاتی فلم کے لیے رجت کمل سے نوازا گیا۔ فلم منم والو کے ہدایت کار آر ایس پردیپ کمار کو بھی رجت کمال سے نوازا گیا۔

چند ساسیں فلم کے پروڈیوسر کو اعزاز سے نوازا گیا

خاندانی اقدار پر بہترین فلم چند ساسیں کے پروڈیوسر چندرکانت کلکرنی کو رجت کمال سے نوازا گیا۔

  غیر فیچر فلم کے زمرے میں ایوارڈ ملا

شری کانت دیوا، رام کمل مکھرجی، انیرودھ جھٹکا، شویتا کمار داس کو نان فیچر فلم کے زمرے میں ایوارڈ دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

31 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago