Shehnaaz Gill Birthday:’بگ باس 13′ کے ذریعے پورے ملک میں اپنی پہچان بنانے والی شہناز گل آج بالی ووڈ میں بھی اپنا جھنڈا لہرا رہی ہیں۔ شہناز گل نے اپنی 31ویں سالگرہ بہت دھوم دھام سے منائی۔ جس کاایک ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے۔ ویڈیو میں اداکارہ کے ساتھ ان کے کوسٹار ورون شرما بھی نظرآرہے ہیں۔
شہناز گل ورون شرما کے ساتھ کیک کاٹ رہی ہیں
شہناز گل نے گزشتہ روز اپنی 31ویں سالگرہ اپنے قریبی دوستوں اور میڈیا کے ساتھ کیک کاٹ کر منائی۔ ان کی ایک ویڈیو اب سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں شہناز ورون شرما کے ساتھ کیک کاٹتی نظر آئیں۔اس ویڈیو میں شہناز گل سیاہ لباس پہنے نظر آئیں۔ شہناز گل نے ہلکے میک اپ بہت خوبصور لگ رہی ہیں۔ ان کا یہ لک کافی خوبصورت لگ رہاہے۔ ورون شہنازگل کی سالگرہ پر بلیک جیکٹ اور بلیو جینز کے ساتھ بلیک ٹی شرٹ پہنے نظر آئے۔
ورون شرما نے سالگرہ کی خاص تصویر شیئر کی
شہناز گل کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ورون شرما نے اپنے انسٹاگرام پیج کی کہانی پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ اداکار نے شہناز گل کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔ جس کے ساتھ انہوں نے ایک خصوصی کیپشن بھی لکھا۔ ورون نے لکھا، اور آخر میں شہناز گل کے ساتھ کیک سجایا… ہیپی برتھ ڈے، بیسٹی…
ورون شرما اور شہناز اگل س فلم میں نظر آئیں گے
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شہناز گل اور ورون شرما ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں ۔ دونوں اکثر پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھائی دیتے ہیں ۔ اب دونوں کی یہ بانڈنگ جلد ہی بڑے پردے پر نظر آنے والی ہے۔ شہناز گل اور ورون شرما پہلی بار فلم ’سب فرسٹ کلاس‘ میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی کے کالکاجی مندر میں جاگرن کے دوران اسٹیج گر ا، ایک کی موت، متعدد زخمی
شہناز گل نے بگ باس سے اپنی پہچان بنائی
شہناز گل نےاپنے کیریئر کا آغاز بطور پنجابی ماڈل اور گلوکارہ کے طور پر کیا۔ پھر وہ بگ باس کے سیزن 13 میں نظر آئیں۔ اس پلیٹ فوم سے اداکارہ پورے ملک کے دلوں کی دھڑکن بن گئیں۔ شہناز گل نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سلمان خان کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ سے کیا۔ اس کے بعد وہ فلم ’تھینک یو فار کمنگ‘ میں نظر آئیں۔ اب شہناز گل جلد ہی ‘سب فرسٹ کلاس’ میں نظر آئیں گی۔ جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
بھارت ایکسپرس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…