انٹرٹینمنٹ

Urvashi Rautela: اروشی روتیلا ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران ہوئیں زخمی ، ہاتھ میں ہوافریکچر

اداکارہ اروشی روتیلا سے متعلق بڑی خبر آ رہی ہے۔ دراصل بتایا جا رہا ہے کہ اروشی روتیلا ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے ہاتھ میں شدید فریکچر ہوا ہے ،جس کے بعد انہیں حیدرآباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال اداکارہ زیر علاج ہیں۔

اروشی روتیلا مسلسل ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کر رہی ہیں اور اس وقت وہ ساؤتھ فلم این بی جے 109 کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ننداموری بالاکرشن اور بوبی دیول اہم رول ادا کررہے  ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ حیدرآباد میں ہو رہی ہے اور اداکارہ اس کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔ اروشی کی ٹیم نے خود ان کی صحت کے بارے میں جانکاری دی ہے۔

اروشی روتیلا اسپتال میں داخل

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  فری پریس جرنل کی رپورٹ کے مطابق، اروشی روتیلا حیدرآباد میں ننداموری بالکرشنا کی آنے والی تیلگو فلم این بی کے 109 میں کام کر رہی ہیں۔ اس فلم کے ایکشن سیکونس کی شوٹنگ کے دوران وہ زخمی ہو گئیں ۔ نیوز پورٹل کے حوالے سے بتایا گیا کہ اروشی کی ٹیم نے بھی ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ انہیں فریکچر ہوا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اداکارہ اس وقت کافی تکلیف میں ہیں ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہیں ہر طرح کا بہترین علاج دیا جا رہا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اروشی حال ہی میں ‘NBK 109’ کے تیسرے شیڈول کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد گئی تھیں۔ وہ بھلے ہی بالی ووڈ کی فلموں میں فعال نہ ہوں، لیکن وہ ایک کے بعد ایک کئی ساؤتھ انڈین فلمیں کر رہی ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ بوبی دیول بھی اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کے ہدایت کار بوبی کولی ہیں اور اس کی موسیقی تھمن ایس نے ترتیب دی ہے۔

شائقین کو فلم کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ فلم نومبر 2024 میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس کی شوٹنگ نومبر 2023 میں شروع ہوئی تھی اور فلم ایک سال کے اندر تیار ہونے والی ہے۔ تاہم میکرز کی جانب سے اس کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

1 hour ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

2 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

2 hours ago