بھارت ایکسپریس۔
Urfi Javed New Look on Social Media: سوشل میڈیا سینسیشن عرفی جاوید اپنے عجیب وغریب ڈریسنگ سینس کے لئے جانی جاتی ہیں۔ عرفی جاوید اپنی اترنگی ڈریس کی وجہ سے خوب سرخیاں بٹورتی ہیں۔ حالانکہ انہیں اس کے لئے ٹرول بھی کیا جاتا ہے، لیکن عرفی جاوید کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اداکارہ اپنی آؤٹ فٹ سے ایکسپریمنٹ کرنا نہیں چھوڑتی ہیں۔ وہیں اب عرفی جاوید کا نیا لُک بھی کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس بار عرفی جاوید ایسی ڈریس سے اپنا بدن چھپاکر نکلیں کہ ہرکوئی حیران رہ گیا۔
عرفی جاوید نے ایسے چھپایا اپنا بدن
عرفی جاوید نے اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس میں وہ گھاس- پھوس، جھاڑیوں اورپتوں سے بنے آؤٹ فٹ کو پہنے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ ویڈیو میں عرفی جاوید کی ڈریس تیارکرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں عرفی جاوید نے لکھا،.”میں ہمیشہ سے نیل رنوت کے ساتھ کولیبوریٹ کرنا چاہتی تھی۔ ان کی خود اعتمادی اگلے سطح کی ہے۔ یہاں تک کہ بغیر کسی پیسے یا حل کے بھی انہوں نے اپنے گاؤں میں جو کچھ بھی موجود تھا، اس سے ڈریسیز بنائیں۔ میں آپ کو کچھ بتادوں۔ ابو جانی اور سندیپ کھوسلا نے انہیں انسٹا گرام ریلس سے تلاش کیا اور انہیں جاب آفرکی۔ یہ اب ملک کے سب سے بڑے ڈیزائنروں کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ابوجانی اور سندیپ کھونسلا اپنی رحم دلی سے مجھے روز حیران کرتے ہیں۔“
عرفی جاوید ہوئیں ٹرول
گھاس-پھوس والی ڈریس پہن کرعرفی جاوید نے جم کرادائیں دکھائیں، لیکن ان کا ویڈیو وائرل ہوتے ہی لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا بھی شروع کردیا۔ ایک نے لکھا، ”تم لوگ نمونہ کہاں کہاں سے لاتے ہو۔“ ایک یوزرس نے لکھا، ”دیدی پدینہ کتنا کا دیا؟“ ایک یوزرس نے لکھا،۔ ”اب بس جھنگا لالا ہو بولنا باقی ہے۔“ ایک یوزرس نے لکھا، ”جسے جسے سبزی لینی ہیں، یہاں سے لے لو، سستی مل جائے گی۔“
عرفی جاوید نے ویڈیو میں دکھایا ہے کہ کیسے ان کے ڈیزائنر نے ان کی یونک ڈریس تیار کی ہے۔ ویڈیو میں ڈیزائنر نیل کو پیڑ کے پتوں اور سوکھی ٹہنیوں کو ایک دھاگے میں پروتے ہوئے عرفی جاوید کی اسکرٹ تیار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہیں اس سوکھی تھال والی اسکرٹ کے ساتھ گھاس کا ٹاپ تیار کیا گیا تھا۔ ویسے یہ پہلی بار نہیں ہے جب عرفی جاوید اکثر ایسے اترنگی اسٹائل میں نظرآتی رہتی ہیں۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…