انٹرٹینمنٹ

Parineeti Chopra and Raghav Chadha: دو دل ملے رہے ہیں چپکے چپکے ، آ پ سمجھ گئے ہیں کہ یہ بات کس کے بارے میں ہورہی ہے، پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا جی ہاں

 Parineeti Chopra and Raghav Chadha: دو دل ملے رہے ہیں چپکے چپکے، آ پ سمجھ گئے ہیں کہ یہ بات کس کے بارے میں ہورہی ہے، پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا جی ہاں

محبت کرنے والے سیاست داں ہوں یا فلم کی دنیا سے میرے دوست محبت تمام فاصلوں کو ختم کردیتی ہے، اس کی تازہ مثال آپ کے سامنے ہیں، اداکارہ ینیتی چوپڑا اور آپ کے یعنی عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا۔ دودل ملے رہے ہیں چپکے چپکے ۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر راگھو چڈھا جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ان کے تعلقات کو لے کر بحثوں کا بازار گرم ہے۔ وہیں پنجاب کے گلوکار ہارڈی سندھو نے چوپڑا کو مبارکباد دیتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس سے  قبل آپ کے ایم پی سنجیو اروڑہ نے ٹوئٹر پر دونوں کو مبارکباد دے کر سوشل میڈیا پر لوگوں کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ آخر ایسابھی ہو سکتا ہے۔

گلوکار ہارڈی سندھو نے کہا کہ انہوں نے پرینیتی کو فون کیا تھا اور انہیں اس کے لیے مبارکباد دی تھی۔ ایک میڈیا ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سندھو نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایسا ہو رہا ہے۔ میری نیک تمنائیں آ پ لوگوں  کے ساتھ ہیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں (پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا) ہر جگہ ایک ساتھ نظرآرہے ہیں، اور چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی رُکنے والی نہیں ہے ہوکر رہے گی، جس کے لیے خفیہ تیاریاں کی جاری ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا 29 مارچ کودہلی ایئرپورٹ پرایک ساتھ دیکھائی دئے تھے۔

راگھو نے شرماتے ہوئے کہا – مجھ سے سیاست پر بات کرو

راگھو سے پرینیتی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا تھا کہ مجھ سے سیاست پر سوال کریں، پرینیتی پر نہیں۔ اس کے بعد رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ دونوں شادی کرنے جارہے ہیں تو راگھو نے پھر وہی جواب دہرایا۔ ایک بار پھر جب رپورٹر نے پرینیتی اور ان کی شادی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اگر وہ شادی کریں گے تو آپ کو بتا دیں
گے۔ راگھو نے مزید کہا کہ اگر میں شادی کروں گا تو ضرور بتاؤں گا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

1 hour ago