TV actor Aditya found dead : مشہور ومعروف اداکار،ماڈل اور کاسٹنگ ڈائریکٹر آدتیہ سنگھ راجپوت کی پراسرار حالت میں موت واقع ہوگئی ہے۔ انہیں آج ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باتھ روم میں مردہ پایا گیا ہے۔ آدتیہ کے دوست کو گیارہویں منزل پر واقع ان کے روم میں آدتیہ کی لاش ملی ہے ۔ اس کے بعد آدتیہ کے دوست اور بلڈنگ کے واچ مین نے اس کواٹھاکر فوراً اسپتال پہنچایا جہاں اداکار کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹر کی موت کے پیچھے ڈرگس کا زیادہ استعمال ہوسکتا ہے ۔
آپ کو بتادیں کہ آدتیہ سنگھ راجپوت انڈسٹری میں اچھی پہچان رکھتے تھے ۔ ان کا کنیکشن کئی بڑے لوگوں سے تھا۔ انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات بطور ماڈل کی تھی ۔ کچھ ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کرنے کے بعد انہوں نے اپنا برانڈ ‘پاپ کلچر’ شروع کردیا جس کے تحت وہ بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر کام کررہے تھے ۔ انہوں نے کئی اداکاراوں کو انڈسٹری میں لانچ بھی کیا تھا۔ ایسے میں اداکار آدتیہ کی اچانک موت سے فلم انڈسٹری کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ کسی بھی شخص کیلئے یہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ نوجوان فلم اداکار اور کاسٹنگ ڈائریکٹر آدتیہ سنگھ راجپوت کی موت واقع ہوگئی ہے۔
دہلی کے رہنے والے آدتیہ سنگھ راجپوت کا ماڈلنگ کریئر کافی بہترین رہا تھا۔ انہوں نے ‘کرانتی ویر’ اور میں نے گاندھی کو نہیں مارا نامی فلموں میں کام بھی کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹی وی پر قریب 300 اشہارات بھی کئے ہیں ۔ ٹی وی شو سپلٹس وِلا میں بھی وہ نظرآچکے ہیں ۔ویب سریز ‘گندی بات’ میں بھی آدتیہ نے کام کیا تھا۔ گزشتہ کافی وقت سے آدتیہ سنگھ راجپوت ایک پروڈکشن ہاوس سے جڑے ہوئے تھے ۔ وہ کاسٹنگ کے کام پر زیادہ دھیان دے رہے تھے ۔ ممبئی کے گلیمر سرکٹ میں آدتیہ کی خاص پہچان تھی۔ وہ پارٹیوں اور پیز 3 ایونٹس میں اکثر نظرآتے تھے۔
آدتیہ سنگھ راجپوت نے اپنے کریئر کی شروعات 17 سال کی عمر میں کی تھی۔ اداکار کی پیدائش اور پرورش دہلی میں ہوئی ۔ حالانکہ ان کا خاندان اتراکھنڈ سے تھا۔ ان کے گھر میں والدین کے ساتھ ایک بڑی بہن ہیں، جو شادی کے بعد امریکہ شفٹ ہوگئی تھی۔ اسکول کی پڑھائی ختم کرنے کے بعد آدتیہ نے کئی مقابلہ ذاتی امتحانات دیئے، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔ ایسے میں انہوں نے ممبئی جاکر اپنا کریئر بنانا شروعات کیااور بہت کم وقت میں انہوں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
بھارت ایکسپریس۔
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…