انٹرٹینمنٹ

Tusshar Kapoor refuses to say anything on ‘Turkiye Boycott’: ’ترکیہ بائیکاٹ‘ پر کچھ بھی کہنے سے تشار کپور نے کیا انکار، بتائی یہ وجہ

ممبئی: اپنی آنے والی فلم ’کپکپی‘ کی ریلیز کو لے کر پرجوش اداکار تشار کپور نے ترکیہ ہ اور آذربائیجان کے حوالے سے جاری تنازع پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بدھ کے روز ممبئی میں ’کپکپی‘  کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شرکت کرنے والے اداکار نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کی اور کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر ترکیہ ہ اور آذربائیجان پر تبصرہ کرنے کے لیے ان کے پاس زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

بھارت کے ’آپریشن سندور‘ کے بعد ترکیہ  نے پاکستان کا ساتھ دیا جس پر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے ستاروں میں بھی غصہ پایا جاتا ہے۔ ’بائیکاٹ ترکیہ‘ کی حمایت میں ستارے سامنے آگئے۔ اداکارہ روپالی گنگولی، گلوکار وشال مشرا اور دیگر ستاروں نے بھی ’بائیکاٹ ترکیہ‘ کی حمایت کی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ فلم تھیٹرز میں ریلیز کرنے کا صحیح وقت ہے، تشار کپور نے کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ ہر فلم کی اپنی ایک صنف ہوتی ہے اور ہارر کامیڈی کی صنف ایسی ہے جو موجودہ حالات میں ناظرین کے لیے اور بھی خاص ہے۔ اس فلم میں وہ سب کچھ ہے جو ہمارے ناظرین سینما گھروں میں دیکھنا چاہیں گے۔‘‘

ترکیہ  اور آذربائیجان تنازعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس بارے میں مکمل معلومات نہیں ہے کہ کون کس کی حمایت کر رہا ہے لیکن میں صرف اتنا کہوں گا کہ ہم ہندوستانی فوج کے ساتھ ہیں اور اصولوں پر عمل کرتے ہیں، تھیٹر کھلے ہیں اور فلمیں چل رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ لوگ خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور یہ اعتماد ہماری مضبوط حکومت سے آرہا ہے۔ حالانکہ، میں ان سوالات کے جوابات دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کیونکہ میرے پاس زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

جیش پٹیل اور امیش کمار نے زی اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر براوو انٹرٹینمنٹ کے تحت اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ ’کپکپی‘ ملیالم بلاک بسٹر ’رومانچم‘ کا ہندی ریمیک ہے جس کی ہدایت کاری جیتھو مادھون نے کی تھی، جو سال 2023 میں ریلیز ہوئی تھی۔

فلم میں تشار کپور اور شریس تلپڑے کے ساتھ سونیا راٹھی، سدھی ادنانی، ابھیشیک کمار، جئے ٹھاکر، ورون پانڈے، دھیریندر تیواری اور دنکر شرما نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ ’کپکپی‘  23 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

4 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

5 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

5 hours ago