فائل فوٹو: پی ٹی آئی
ہندوستان نے اقوام متحدہ میں دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کی پراکسی دی ریسسٹنٹ فرنٹ (ٹی آر ایف) کو اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ایک ہندوستانی وفد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد دہشت گردی (UNOCT) اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹوریٹ (CTED) کے عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگیں کی ہیں۔
ٹی آر ایف نے 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے’’آپریشن سندور‘‘ شروع کیا، جس میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن سندور کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نئی دہلی نے اقوام متحدہ اور اس کے انسداد دہشت گردی اداروں کے ساتھ ٹی آر ایف کا مسئلہ اٹھایا ہے۔
ہندوستانی تکنیکی ٹیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 پابندیوں کی کمیٹی کی مانیٹرنگ ٹیم کے ساتھ ساتھ دیگر شراکت دار ممالک سے بھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے سیکرٹری جنرل ولادیمیر وورونکوف (UNOCT) اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نتالیہ گرمن (CTED) سے بھی بات کی۔ پی ٹی آئی نے ایک مشترکہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس دوران اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے پہگلام حملے پر تعزیت کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے ساتھ جاری تعاون پر روشنی ڈالی۔
ہندوستان نے پہلے بھی اقوام متحدہ کو ٹی آر ایف کے خلاف فراہم کیے ہیں ثبوت
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہندوستانی وفد کے ساتھ بات چیت میں سی ٹی ای ڈی اور یو این او سی ٹی کے ساتھ ان کے متعلقہ مینڈیٹ کے اندر جاری تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کی اہم قراردادوں اور اقوام متحدہ کی عالمی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی پر عمل درآمد کی حمایت میں‘‘۔
ہندوستان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 25 اپریل کے پریس بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں پہلگام حملے کی سخت مذمت کی گئی تھی لیکن مبینہ طور پر پاکستان کے دباؤ کی وجہ سے اس بیان میں ٹی آر ایف کا کوئی حوالہ نہیں تھا۔ حالاں کہ سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے تصدیق کی کہ ٹی آر ایف نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے بیان میں پاکستان کے کردار کو نظرانداز کرنے کی کوششوں پر بھی تنقید کی۔ مسری نے کہا کہ ہندوستان نے پہلے بھی ٹی آر ایف کے خلاف اقوام متحدہ کو ثبوت فراہم کیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی قانونی معاونت اور…
میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…