انٹرٹینمنٹ

Aamir Khan Throwback Story: عامرخان نے کیوں کیا تھا سیکس تھیریپسٹ ہونے کا دعویٰ؟ کرن جوہر کے شو میں بتایا تھا ہیڈن ٹیلنٹ

Aamir Khan Throwback Story: بالی ووڈ سپراسٹارعامرخان ریئل لائف میں بھلے ہی کافی شرمیلے نظرآتے ہوں، لیکن فلموں میں انہیں کسنگ سین دینے میں کبھی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔ چاہے فلم ’راجا ہندوستانی‘ ہویا پھر’دھوم-3‘ میں کٹرینہ کیف کو بوسہ دینا ہو۔ وہ مسٹرپرفیکشنسٹ ہونے کے ساتھ پیشنیٹ کسربھی ہیں، یہ کہنا غلط نہیں ہوگا۔ اس درمیان عامرخان کا ایک پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جب اپنی فلم ’دنگل‘ کے پرموشن کے دوران وہ ’کافی ودھ کرن‘ میں پہنچے تھے اوروہاں انہوں نے خود کے لئے سیکس تھیریپسٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ آئیے جانتے ہیں کہ عامرخان نے ایسا کیوں کہا تھا؟

کرن جوہرکے شومیں کیا تھا دعویٰ

واضح رہے کہ عامرخان کی فلم ’دنگل‘ سال 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے پوری دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم کا ریکارڈ اس وقت بنایا تھا۔ فلم کے پروموشن کے لئے عامر خان کرن جوہر کے شو ’کافی ودھ کرن‘ میں نظرآئے تھے، جہاں ان کے ساتھ ان کی آن اسکرین بیٹیاں فاطمہ ثنا شیخ اور ثانیہ ملہوترا بھی نظرآئی تھیں۔ شومیں ریپیڈ فائرسوال کے دوران عامرخان سے ہوسٹ کرن جوہرنے کچھ دلچسپ سوال کئے تھے۔

کرن جوہرکے سوال پر دیا جواب

کرن جوہرنے عامرخان سے پوچھا تھا کہ اگربالی ووڈ اسٹارس کی اسکرین لائف ہوتی تو ٹاپ اسٹار میں سے کون سیکس تھیریپسٹ ہوتا؟ اس سوال کوسن کرعامرخان نے ایک منٹ بھی نہیں بربادکیا اورفوراً اپنا نام لے لیا۔ اداکار عامرخان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ارے میرا ہیڈین ٹیلنٹ آپ لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔ اس کے بعد کرن جوہر نے ان سے پوچھا کہ اگرکسی لڑکی کو ان کے قریب آنا ہو تو اسے کیا کرنا ہوگا؟ اس پرعامرخان نے کہا کہ لڑکی کوبس میرے پاس آنا ہوگا۔ اس کے بعد کا کام میں سنبھال لوں گا۔

عامرخان کو مانا جاتا ہے کہ ایک بہترین بوسہ دینے والا

عامرخان کا یہ جواب سن کرثانیہ ملہوترا اورفاطمہ ثنا شیخ شرمانے لگتی ہیں۔ عامرخان نے اپنے جواب میں خود کوسیکس تھیریپسٹ کہنے کے پیچھے کی وجہ کا انکشاف تونہیں کیا، لیکن ان کی بیباکی والے جواب اوراندازنے بغیرکہے بہت کچھ کہہ دیا۔ ظاہرہے کہ عامرخان لمبے وقت سے فلمی پردے سے دور ہیں۔ انہیں پردے پردوبارہ دیکھنے کے لئے فینس بھی کافی ایکسائیٹیڈ ہیں۔ عامرخان کوآخری بارفلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں کرینہ کپورخان نظرآئی تھیں۔ حالانکہ یہ فلم پردے پرخاص کمال نہیں دکھا سکی اور فلاپ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد سے ہی عامرخان نے فلموں سے دوری بنالی۔ جلد اداکارباکس آفس پربڑا دھماکہ کرنے کے لئے لوٹیں گے۔

  بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

41 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

42 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago