بھارت ایکسپریس۔
آج جس خوبصورت اداکارہ سے ہم آپ کو روبرو کرانے جا رہے ہیں، انہوں نے محض 18 سال کی عمر میں ہی بالی ووڈ میں قدم رکھ لیا تھا۔ سال 1980 اور 90 کی دہائی کی ٹاپ اداکارہ میں شمار بالی ووڈ کے کنگ خان کی سب سے اچھی دوست ہیں۔ اس اداکارہ نے شاہ رخ خان، عامرخان سے لے کر انل کپور کے ساتھ کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ اگرآپ ابھی تصویر میں نظر آرہی اس اداکارہ کو پہچان نہیں پائے ہیں تو آپ کو بتا دیں کہ ان کی مسکراہٹ کے آج بھی کروڑوں دیوانے ہیں۔ اگرآپ ابھی نہیں پہچان سکے ہیں تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ 1980 اور90 کے دور کی مشہوراداکارہ جوہی چاؤلہ ہیں۔ جوہی چاؤلہ ہزاروں دلوں پرراج کرتی ہیں اورکروڑوں فینس ان کی مسکراہٹ کو بے حد پسند کرتے ہیں۔
انل کپور کے ساتھ گانا گانے پررو پڑی تھیں اداکارہ
1990 کے دورمیں جوہی چاؤلہ نے انل کپور کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔ انل کپور اور جوہی چاؤلہ کی جوڑی کو فینس بھی خوب پسند کرتے تھے۔ دونوں سب سے پہلے سال 1994 میں آئی فلم انداز میں ایک ساتھ نظرآئے تھے۔ انداز فلم کا گانا کھڑا ہے درپر تیرے عاشق کھڑا ہے، جو اپنی لیرکس کی وجہ سے خوب سرخیوں میں رہا تھا۔ اس گانے کی شوٹنگ کرنے کے بعد جوہی چاؤلہ پھوٹ پھوٹ کر روئی تھیں۔ کیونکہ انہیں اس گانے کے لیرکس ڈبل میننگ کے تھے کہ وہ اس سے بہترپریشان ہوگئی تھیں۔
جوہی چاؤلہ کا کیریئررہا ہے شاندار
پنجاب کے لدھیانہ میں 13 نومبر، 1967 کو پیدا ہوئیں جوہی چاؤلہ نے سال 1986 میں فلم سلطنت سے اپنے فلمی کیریئرکا آغاز کیا تھا۔ اس سے پہلے 1984 میں انہوں نے مس انڈیا کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔ جوہی چاؤلہ کی کامیابی کی سیڑھی 1988 میں آئی فلم قیامت سے قیامت تک شروع ہوئی اوراس کے بعد انہوں نے کئی بہترین فلموں میں کام کیا۔ تاہم 1997 میں آئی فلم دل توپاگل ہے کے لئے سب سے پہلے جوہی چاؤلہ کو مایوس کے رول کے لئے اپروچ کیا گیا تھا، لیکن مادھوری دکشت کی وجہ انہوں نے اس فلم کے لئے منع کردیا تھا، جس کے بعد کرشمہ کپور نے یہ رول نبھایا تھا۔ اتنا ہی نہیں راجا ہندوستانی کے لئے بھی جوہی چاؤلہ کو پہلے اپروچ کیا گیا تھا، لیکن اس فلم کو بھی بعد میں کرشمہ کپور نے ہی کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…