انٹرٹینمنٹ

Preity Zinta Interesting Facts: اس اداکارہ نے 600 کروڑ کی جائیداد ٹھکرا دی، انڈر ورلڈ ڈان سے لڑنے پر ملا تھا بڑا ایوارڈ

بالی ووڈ کی مشہور اور خوبصورت اداکارہ پریتی زنٹا اپنے بے باک انداز کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔ ایک بڑے فلم ساز کا بیٹا پریتی زنٹا کو اپنی بیٹی کی طرح مانتے تھے اور انہیں  ان کی طرف سے 600 کروڑ روپے تک کی جائیداد کی پیشکش کی گئی تھی، حالانکہ پریتی  زنٹانے اسے ٹھکرا دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پریتی  زنٹاانڈر ورلڈ ڈان کے خلاف گواہی دینے سے نہیں گھبرائی تھی۔

پریتی زنٹا نے عدالت میں انڈر ورلڈ ڈان کے خلاف گواہی دی تھی۔ اس کے بعد انہیں ایک بڑے لیڈر نے انہیں سیکورٹی کی پیشکش کی تھی۔ حالانکہ اداکارہ  پریتی زنٹا نے اس پیشکش کو لینے انکار کر دیا تھا۔ آئیے آج آپ کو پریتی زنٹا کی ان مشہور کہانیوں کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں۔

پریتی  زنٹانے 600 کروڑ روپے کی جائیداد کو مسترد کر دیا تھا

فلم ڈائریکٹر کمال امروہی کے بیٹے شاندار امروہی پریتی زنٹا کو اپنی بیٹی سمجھتے تھے۔ وہ اپنی 600 کروڑ روپے کی جائیداد پریتی  زنٹا کو منتقل کرنا چاہتے تھے ،لیکن اداکارہ  پریتی زنٹانے اربوں کی اس جائیداد کو ٹھکرا کر ایک بڑی مثال قائم کر دی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شاندار امروہی کا انتقال سال 2011 میں ہوا تھا۔

انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل کے خلاف عدالت میں گواہی دی تھی

پریتی زنٹا بھی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل کے خلاف عدالت میں گواہی دے چکی ہیں۔ یہ معاملہ 2001 میں ریلیز ہونے والی پریتی کی فلم ‘چوری-چوری، چپکے چپکے’ سے متعلق ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل نے بھی فلم میں پیسہ لگایا تھا۔ لیکن کاغذی طور  پر فلم  پر  ممبئی کے ہیروں کے تاجر بھرت شاہ نے  پیسہ لگایا تھا ۔

ممبئی پولیس نے اس معاملے میں بھرت شاہ  کو گرفتار کیا اور ‘چوری-چوری، چپکے چپکے’ کے تمام پرنٹس سیل کر دیئے۔ اس دوران پریتی زنٹا نے عدالت میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں انڈر ورلڈ کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی اور ان سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن پریتی زنٹا نے ایسا نہیں کیا اور اس  بات  کوعدالت میں کھل کر بتائی۔

پریتی  زنٹاکو ‘گاڈفری فلپس نیشنل بریوری ایوارڈ’ ملا

پریتی زنٹا کو بعد میں اس جرات مندانہ عمل کے لیے ‘گاڈفری فلپس نیشنل بریوری ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔ آپ کو بتا دیں کہ لال کرشن اڈوانی نے بھی پریتی زنٹا سے سیکورٹی لینے کو کہا تھا۔ لیکن اداکارہ  پریتی زنٹانے اس سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘میں نے سیکیورٹی لینے سے انکار کر دیا تھا لیکن بعد میں سیٹ پر سادہ کپڑوں میں کچھ پولیس والے میرے ساتھ رہوتے تھے’۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago