انٹرٹینمنٹ

Sikandar Release Date: سلمان خان کی سب سے زیادہ منتظر فلم ’سکندر‘کا نیا پوسٹر جاری

Sikandar Release Date: سلمان خان کی سب سے زیادہ منتظر فلم ’سکندر‘کو لے کر مداحوں میں کافی چرچا ہے۔ سلمان خان ’سکندر‘سے بڑے پردے پر واپسی کریں گے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل میکرز نے ’سکندر‘سے سلمان خان کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے جس نے مداحوں کا جوش بڑھا دیا ہے۔ اور 27 فروری کو بھی میکرز مداحوں کو بڑا سرپرائز دینے جا رہے ہیں۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ 18 فروری کو مداحوں کو سرپرائز دینے والے ہیں۔ ایسے میں سپر اسٹار نے ’سکندر‘سے اپنا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ پوسٹر میں سلمان کی آنکھوں میں غصہ نظر آرہا ہے۔ ان کے اس پوسٹر کو دیکھ کر مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

ساجد ناڈیاڈوالا کی سالگرہ پر بڑا اعلان

میکرز نے ابھی تک ’سکندر‘کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ فلم کا ٹیزر آ چکا ہے اور اب لوگ ٹریلر کا انتظار کر رہے ہیں۔ ’سکندر‘کو ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کررہے ہیں اور آج ان کی سالگرہ ہے۔ اس موقع پر ’سکندر‘کی نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کے پروڈکشن ہاؤس نے ایک اور خاص اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Ekta Kapoor Show Naagin 7: ایکتا کپور ناگن کی پہلی جھلک کب دکھائیں گی؟ ناگن 7 کا پہلا ٹیزر اس خاص دن پر کیا جائے گا جاری!

27 فروری کو ملے گا بڑا سرپرائز

’سکندر‘کے پروڈکشن ہاؤس نے لکھا- تمام شاندار مداحوں کے لیے، آپ کا صبر ہمارے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ سکندر سے محبت ملنے کے بعد ساجد ناڈیاڈوالا کی طرف سے ان کی سالگرہ پر ایک چھوٹا سا تحفہ۔ 27 فروری کو ایک بڑا سرپرائز آپ کا منتظر ہے! ہمارے ساتھ رہیں۔

’سکندر‘2025 کی عید پر سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم میں سلمان کے ساتھ رشمیکا مندانا مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔ اس فلم کی ہدایت کاری اے آر  مروگاداس کر رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

2 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

2 hours ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

3 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

4 hours ago