تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی
Telangana Government on Ramadan: تلنگانہ حکومت نے مسلم ملازمین کو ماہ رمضان کے موقع پر جلد دفتر چھوڑنے کی اجازت دی ہے۔ ریاستی حکومت نے سرکاری محکموں، پبلک سیکٹر یونٹس اور تعلیمی اداروں میں تمام مسلم ملازمین کو رمضان کے مقدس مہینے میں ایک گھنٹہ پہلے شام 4 بجے اپنے دفاتر اور اسکول چھوڑنے کی اجازت دی ہے۔ یہ استثنیٰ 2 مارچ 2025 سے 31 مارچ 2025 تک نافذ العمل رہے گا۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری سرکلر کے مطابق، اس فیصلے کا اطلاق مسلم سرکاری ملازمین، اساتذہ، کنٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ کارکنوں کے ساتھ ساتھ بورڈز، کارپوریشنوں اور پبلک سیکٹر کے ملازمین پر ہوتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد رمضان کے دوران مذہبی رسومات اور ضروری عبادات کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس بار رمضان المبارک کا مہینہ 28 فروری سے شروع ہو رہا ہے جو 29 مارچ تک جاری رہے گا۔
بی جے پی نے کی مخالفت
بی جے پی کے امت مالویہ نے اسے خوشامد کی سیاست قرار دیا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے رمضان کے دوران مسلم ملازمین کے لیے اوقات کار میں نرمی کی منظوری دی ہے۔ جب ہندو نوراتری کے دوران ورت رکھتے ہیں تو انہیں کبھی بھی ایسی کوئی رعایت نہیں دی جاتی ہے۔ یہ فیصلہ کسی ایک کمیونٹی کے مذہبی عقائد کے تئیں حساس ہونے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ انہیں محض ووٹ بینک تک محدود کرنے کے بارے میں ہے۔ اس کی مخالفت ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں- CM Yogi Adityanath on Urdu: اردو سے سخت نفرت کرتے ہیں یوگی آدتیہ ناتھ!،اردو کے حق کی آواز سنتے ہی اسمبلی میں ہوگئے چراغ پا
اسلامی کیلنڈر کے نویں مہینے کو رمضان کا مہینہ کہا جاتا ہے۔ یہ مہینہ چاند نظر آنے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ رمضان میں مسلمان روزے رکھتے ہیں اور اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے کے بعد دنیا بھر میں عید کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے لیے مسلمان صبح طلوع آفتاب سے پہلے سحری کھاتے ہیں جس کے بعد وہ دن بھر بھوکے پیاسے رہتے ہیں اور خدا کا نام لیتے ہیں۔ روزہ شام کو افطار کے وقت کھولا جاتا ہے۔
اسلامی علم کے مطابق روزہ اسلام کے پانچ بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔ تمام مسلمانوں کے لیے ان پانچ اصولوں پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ ان پانچ اصولوں میں نماز، زکوٰۃ، ایمان، حج اور روزہ شامل ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
15 اکتوبر 2026 سے 2,000 روپے سے زیادہ کی یو پی آئی ادائیگیوں پر عائد…
بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…
سی جے پی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…
وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…