انٹرٹینمنٹ

Battle of Galwan Teaser Out: ’’زخم لگے تو میڈل سمجھنا اور موت دِکھے تو سلام کرنا…‘‘، ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹیـزر آؤٹ

ممبئی: سلمان خان کی انتہائی انتظار کی جانے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹیـزر ہفتہ کے روز میکرز کی جانب سے ریلیز کر دیا گیا۔ اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے اداکار نے فلم کا زبردست ٹیـزر انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

ٹیـزر کی شروعات سلمان خان کی پُرجوش آواز سے ہوتی ہے، جس میں وہ کہتے ہیں، “زخم لگے تو میڈل سمجھنا اور موت دِکھے تو سلام کرنا… اور کہنا— جے بجرنگ بلی! برسا منڈا کی جے! بھارت ماتا کی جے!”

ٹیـزر میں سلمان خان کو ایک فوجی افسر کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ وہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں لڑتے نظر آتے ہیں، جہاں برفانی ہوائیں اور بلند مقامات پر بہادری کی مثال پیش کی جاتی ہے۔ مناظر میں ایکشن سیکوئنس شامل ہیں، جہاں سلمان کا کردار دشمنوں کا مقابلہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ان کے تاثرات اور نیا انداز فلم کے سنجیدہ اور جوشیلی فضا کو نمایاں کرتا ہے۔

گلوان وادی کے تنازع پر مبنی ہے ’بیٹل آف گلوان‘

’بیٹل آف گلوان‘ سال 2020 کے گلوان وادی کے تنازع پر مبنی ہے، جہاں بھارتی فوجیوں نے چینی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔ فلم میں سلمان خان کرنل بیکومَلّا سنتوش بابو کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو اس جھڑپ میں شہید ہوئے تھے اور جنہیں مہاویر چکر سے نوازا گیا تھا۔

فلم میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی چترانگدا

اپوروا لاکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ چترانگدا سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ دونوں کی پہلی آن اسکرین جوڑی ہے۔ فلم میں ہیرا سوہل، ابھیلاش چودھری اور انکور بھاٹیہ بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

سال 2026 میں ریلیز ہوگی فلم بیٹل آف گلوان 

لداخ میں 45 دن کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سلمان خان نے اس کردار کے لیے خاصی محنت کی ہے، جو ان کی جسمانی تبدیلی سے واضح نظر آتی ہے۔ ’بیٹل آف گلوان‘ سال 2026 میں ریلیز ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Amit Shah pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: آزادی کے بعد صرف 1,218 دن میں سردار پٹیل نے وہ کر دکھایا جو سب کو ناممکن لگتا تھا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…

54 minutes ago

PMModi pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…

1 hour ago

Mercury drops to 20.7°C, a 75-year low: دہلی میں بارش سے 75 سال کا ٹوٹا ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 20.7 ڈگری پر پہنچا

دہلی-این سی آر میں آج آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے اور دن میں دھوپ…

4 hours ago