Teri Baaton Mein Aisa Uljha Jiya Box Office Collection Day 3: شاہد کپور اور کریتی سینن کی رومانوی کامیڈی فلم ‘تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا’ 9 فروری کو ریلیز ہو چکی ہے۔ ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی شائقین فلم کا انتظار کر رہے تھے۔ اب شائقین فلم پر اپنی محبت لٹارہے ہیں۔ فلم کی ہدایات امت جوشی اور آرادھنا شاہ نے کی ہیں۔ اس فلم نے تین دنوں میں 21 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔
ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق ‘تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا’ نے پہلے دن 6.7 کروڑ روپے کی اوپننگ لی تھی۔ اس کے ساتھ ہی فلم کی کمائی ویک اینڈ کے پہلے دن اور ریلیز کے دوسرے دن اضافہ ہوا ہے۔ فلم نے دوسرے دن 9.65 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ تیسرے دن کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فلم نے اب تک 7.85 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی باکس آفس پر فلم کا کل کلیکشن 24.2 کروڑ روپے سے اوپر پہنچ گیا ہے۔
تین دن کا کلیکشن ‘تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘
دن 1- 6.7 کروڑ
دن 2- 9.65 کروڑ
دن 3- 7.85 کروڑ (ابتدائی اعداد و شمار)
کل- 24.2 کروڑ
شاہد کپور اور کریتی سینن کی ایک ساتھ پہلی فلم
‘تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا’ شاہد کپور اور کریتی سینن کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔ اس رومانوی کامیڈی ڈرامہ فلم میں کریتی ایک روبوٹ سیفرا کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں۔ جس سے فلم کے ہیرو شاہد کپور کو پیار ہو جاتا ہے۔ شائقین فلم کے گانے اور ان گانوں میں ان دونوں کے ڈانس کے اندازکو بھی کافی پسند کر رہے ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری پر شائقین اپنے پیارکو لٹارہےہیں۔ فلم کے ساتھ ساؤتھ کی ایگل اور لال سلام بھی ریلیز ہو چکی ہیں ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہد کی فلم کو ان سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کنگنا رناوت وزیر اعظم بننا چاہیں گی؟ اداکارہ نے یہ کہہ کر جواب دیا- اگر شری کرشنا راضی ہیں…
فلم کا ورلڈ وائڈ کلیکشن
75 کروڑ روپے میں بنی اس فلم نے دنیا بھر میں 13 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی کمائی کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں فلم اپنی لاگت کو وصول کرنےمیں کامیاب ہو جائے گی۔
بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…