-بھارت ایکسپریس
Tara Sutaria Exit From Aashiqui 3: بالی ووڈ کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’عاشقی-3‘ کا فینس کو بے صبری سے انتظار ہو رہا ہے۔ جب سے یہ خبر باہرآئی ہے کہ ’عاشقی-3‘ جا تیسرا سیکویل آنے والا ہے، فینس ایکسائیٹیڈ نظرآرہے ہیں۔ وہیں کارتک آرین کے اس فلم سے جڑنے کے بعد تو اس فلم سے متعلق فینس کا کریز مزید بڑھ گیا ہے۔ تاہم ابھی تک ’عاشقی-3‘ کی لیڈ اداکارہ کے نام سے متعلق تعطل بنا ہوا ہے۔ حال ہی میں ایسی خبر سامنے آئی تھی کہ تارا ستاریہ، کارتک آرین کے ساتھ فلم میں رومانس کرتے ہوئے دکھائی دینے والی ہیں۔
تارا ستاریہ کے لئے بری خبر
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم میں جلد ہی تارا ستاریہ کو سائن کرلیا جائے گا۔ تاہم اب جو خبرآئی ہے، اسے سننے کے بعد فینس کے ساتھ ساتھ اپنے بریک اپ کے درد سے ابھر رہیں اداکارہ تارا ستاریہ کو بھی بڑا جھٹکا لگ جائے گا۔ دراصل، اب مکیش بھٹ نے فلم میں تارا ستاریہ کی کاسٹنگ سے متعلق آرہی خبروں پر بڑا بیان دیا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے، جیسے اب اداکارہ کا اس فلم سے پتہ کٹنے والا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ مکیش بھٹ نے کیا کہا ہے۔
مکیش بھٹ نے خبروں کو بتایا بکواس
تارا ستاریہ سے متعلق اڑرہی ان رومرس کو اب مکیش بھٹ نے واضح کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سبھی افواہیں غلط ہیں۔ انہوں نے ان رومرس کو ’بالکل بکواس‘ بتایا ہے۔ مکیش بھٹ کا کہنا ہے کہ تارا ستاریہ کے نام پر اس رول کے لئے تبادلہ خیال تک نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ لیڈ اداکارہ کا سلیکشن پروسیس فلم کے میوزک کی تیاری سے متاثر ہوگا کیونکہ گانوں کی عاشقی فرنچائزی میں ایک خاص اہمیت ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…