انٹرٹینمنٹ

Dharmendra Health Updates Sunny Deol Angry: تمہیں فوٹو کھینچتے ہوئے شرم نہیں آتی،سنی دیول نے دھرمیندر کے گھر کے باہر پاپرازیوں سے غصے میں کہا ہمیں بھی جینے دو

اداکار دھرمیندر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہ گھر واپس آگئے ہیں۔ ان کا گھر سے علاج ہو رہا ہے۔ 13 نومبر کی صبح دھرمیندر کے بیٹے اور اداکار سنی دیول کو دیکھا گیا۔ پاپرازی کو اپنے گھر کے باہر کھڑے دیکھ کر وہ غصے میں آگے۔ سنی دیول ان پر برس پڑے۔ انہوں نے پہلے ہاتھ جوڑے اور پھر غصے کا اظہار کیا۔

سنی دیول پاپرازی پر پھوٹا غصہ

ویڈیو میں سنی دیول یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، “آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں والدین ہیں، آپ کے بچے ہیں، اور آپ یہاں صرف ویڈیو بنا رہے ہیں، کیا آپ کو شرم نہیں آتی؟” سنی دیول کو نیلے رنگ کی شرٹ اور گرے پینٹ میں دیکھا گیا۔ انہو ں نے کالی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔ غور طلب ہے کہ اداکار دھرمیندر کی گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت خراب ہے۔ انہوں نے بریچ کینڈی اسپتال میں بھی کئی دن گزارے۔ دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ اس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اب ان میں کچھ بہتری آرہی ہے ۔ اس لیے ان کے گھر والے ا نہیں گھر لے آئے ہیں۔ دھرمیندر  کااب گھر سے علاج ہورہا ہے۔ ڈاکٹر ان کی صحت کی نگرانی کررہے ہیں ۔

دھرمیندر کا پورا خاندان بھی اسپتال میں موجود تھا جب وہ اسپتال میں تھے۔ شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، گووندا اور امیشا پٹیل جیسے اداکار ان سے ملنے گئے۔

ہیما مالنی نے دھرمیندر کی صحت کے بارے میں کہی یہ بات

اداکارہ اور دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی نے بھی دھرمیندر کی صحت پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “یہ مشکل وقت ہے۔ ہم سب دھرم جی کی صحت کے بارے میں پریشان ہیں۔ ان کے بچے سوئے نہیں ہیں۔ میں اتنی ذمہ داریوں سے کمزور نہیں پڑسکتی۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ گھر واپس آگئے ہیں۔ انہیں اپنوں کے بیچ رہنے کی ضرورت ہے۔”

ایشا نے بھی افواہیں پھیلانے والوں پر غصہ پھوٹا

اس سے قبل ایشا دیول نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ دھرمیندر “مستحکم اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔” انہوں نے لکھا، “میڈیا بہت زیادہ دباؤ میں ہے اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ میرے والد مستحکم ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہماری فیملی کو پرائی ویسی  دیں۔ پاپا کی جلد صحت یابی کے لیے آپ کی دعاؤں کا شکریہ۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cockroach Janta Party: سی جے پی احتجاج، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ، ممبئی میں 50 ہزار افراد کے جمع ہونے کا دعویٰ، کیا ہے تیاری؟

احتجاج سے قبل 2 اکتوبر کی صبح ابھجیت دیپکے باندرہ اسٹیشن پر چائے پیتے بھی…

23 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

40 minutes ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20 سے باہر آتے ہی قاضی کی فین ہوئیں ایشا رِکھی، سابق شوہر بادشاہ سے تعلق پر بھی کی بات

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…

59 minutes ago

Gandhi Jayanti: مہاتما گاندھی کے نظریات نے پوری دنیا کو کیامتاثر، وزیراعظم مودی نے راج گھاٹ پرباپو کوگلہائےعقیدت کیا پیش

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…

2 hours ago