انٹرٹینمنٹ

Suman Kalyanpur: سمن کلیان پور اپنے پیچھے گیتوں کا ایسا خزانہ چھوڑ گئی ہیں، جو نسلوں تک سیکھنے اور سکھانے کا ذریعہ بنتا رہے گا: سریش واڈکر

سریش واڈکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمن کلیان پور کے انتقال کو موسیقی کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’سمن کلیان پور کا دنیا سے رخصت ہونا نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے اپنے طویل فنی سفر میں ہزاروں ایسے گیت گائے جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور آنے والے وقت میں بھی گونجتے رہیں گے۔ ہم بچپن سے ان کے نغمے سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں اور ان کی گائیکی سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ ان کی آواز میں ایک منفرد مٹھاس اور سادگی تھی جو براہِ راست دلوں کو چھو لیتی تھی۔‘‘

سمن کلیان پور نے متعدد زبانوں میں گیت گائے

سریش واڈکر نے مزید کہا کہ’’ سمن کلیان پور نے ہندی، مراٹھی، گجراتی سمیت کئی زبانوں میں گیت گائے اور ہر زبان میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔ یہی ان کی سب سے بڑی طاقت تھی کہ وہ کسی ایک زبان یا خطے تک محدود نہیں رہیں۔ ان کے گیتوں نے ملک کے مختلف حصوں کے لوگوں کو جوڑنے کا کام کیا۔ وہ نہایت منکسر المزاج شخصیت کی مالک تھیں اور ہمیشہ محبت اور احترام کے ساتھ سب سے ملتی تھیں۔‘‘

سریش واڈکر کے مطابق:

’’وہ اپنے پیچھے گیتوں کا ایک ایسا عظیم خزانہ چھوڑ گئی ہیں جو آنے والی نسلوں کو گائیکی کی باریکیوں سے روشناس کراتا رہے گا اور انہیں تحریک دیتا رہے گا۔  میں ان کی روح کے سکون کے لیے دعا گو ہوں۔ ‘‘ سمن کلیان پور کا انتقال اتوار کی شام ممبئی میں ہوا، جس کی خبر سامنے آتے ہی موسیقی اور فلمی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات

پیر کے روز ممبئی کے سانتا کروز میں واقع پون ہنس شمشان گھاٹ میں  ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ان کی آخری یاترا میں بڑی تعداد میں مداحوں، فنکاروں اور خیر خواہوں نے شرکت کی اور نم آنکھوں کے ساتھ انہیں الوداع کہا۔ان کی آواز کا موازنہ اکثر لتا منگیشکر سے کیا جاتا تھا، لیکن سمن کلیان پور نے اپنی منفرد طرزِ گائیکی اور الگ شناخت کو ہمیشہ برقرار رکھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

3 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

35 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago