انٹرٹینمنٹ

Malaika Arora with Arhaan Khan: ‘بیٹے کے دوست پوچھتے ہیں کہ تمہاری ماں کیا کام کرتی ہے؟’ ملائکہ اروڑا نے کہا میں وہی کرتی ہوں …

اداکارہ ملائکہ اروڑا ان دنوں پیرس میں ہیں۔ انہوں نے یہاں اولمپکس کا بھی لطف اٹھایا۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایکویشن کو لے کر بات کی۔ ملائکہ  اروڑا نے یہ بھی بتایا کہ جب ان کے بیٹے کے دوست ان کے پروفیشن کے بارے میں کنفیوز رہتے  تھے۔

بیٹے کے دوست پروفیشن  کے حوالے سے رہتے ہیں کنفیوز

میڈیا سے گفتگو میں ملائکہ  اروڑانے کہا، ‘ایک دن میرے بیٹے نے کہا کہ اس کے دوست کنفیوز ہیں کہ میں کیا کرتی ہوں۔ کہتے ہیں کہ میں نے فلمیں اور گانے بھی کیے ہیں۔ میں وی جے بھی رہ چکی ہوں۔ میں نے ماڈلنگ بھی کی ہے اور ٹی وی پر بھی نظر آتی ہوں۔ اس لیے وہ کنفیوز ہی رہتے ہیں۔ لیکن  مجھے  کیا اس پر زور دینا ہے  ہے کہ میں کیا کرتی ہوں؟ میں وہی کرتی ہوں جس سے مجھے خوشی ملتی ہے ۔’

ملائکہ اروڑا ڈانس نمبرز کے لیے جانی جاتی ہیں

آپ کو بتاتے چلیں کہ ملائکہ اروڑا اپنے ڈانس نمبرز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ بالی ووڈ کے ہٹ گانوں جیسے چھایا چھایا، مننی بدنام ہوئی، انارکلی ڈسکو چلی کے لیے جانی جاتی ہیں ۔ ملائکہ  اروڑاکے ڈانس مووز کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ملائکہ   اروڑاکے ڈانس نمبرز آج بھی بحث  کا ٹوپک بنے رہتے ہیں ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ ٹی وی شوز کی جج بھی ہیں۔ ملائکہ اروڑا  2022 میں اپنا شو لے کر آئی تھیں۔ اس شو کا نام Moving in with Malaika تھا۔

ذاتی زندگی میں ملائکہ اروڑااور ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی خبروں نے کافی لائم لاٹ  لی ہے۔ دونوں ایک طویل عرصے تک ساتھ رہےہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کے بریک اپ کی خبریں کافی عرصے سے آرہی ہیں۔ لیکن ارجن یا ملائکہ میں سے کسی نے بھی بریک اپ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ اس کے ساتھ وہ حال ہی میں ایک تقریب میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔ جس کے بعد ان کے پیچ اپ کی خبریں بھی آئیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rahul Gandhi Attacks on Gyanesh Kumar: ’گیانیش کمار رات کو سو نہیں پا رہے ہوں گے‘، مہاریلی میں راہل گاندھی کا چیف الیکشن کمشنر پر حملہ

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے…

1 hour ago

Amit Shah slams Congress: سکھ مخالف فسادات کی برسی پر ریلی نکالنا متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی…

1 hour ago

INDIA Bloc Rally:  ‘‘جو کافر ہیں، وہ ہر روز ڈرتے ہیں…‘‘، رام لیلا میدان سے ممتا بنرجی کا خطاب

ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال ایس آئی آر سے متاثر ہونے والی ریاست…

2 hours ago