انٹرٹینمنٹ

Entertainment News: اداکارہ شردھا کپور نے مداحوں سے پوچھا انوکھا سوال، کیپشن میں لکھ دی بڑی بات

ممبئی: اداکارہ شردھا کپور کھانے کی شوقین ہیں۔ کئی مواقع پر انہیں کھانے سے اپنی محبت کے بارے میں کھل کر بات کرتے دیکھا گیا ہے۔ ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ بھی اسی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے مداحوں سے ایک انوکھا سوال بھی پوچھا ہے۔

’استری‘ ​​فیم اداکارہ نے انسٹاگرام کے اسٹوریز سیکشن پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ پپیتے کے پیالے کے ساتھ پوز دیتی نظر آئیں۔ انہوں نے پوسٹ کے ساتھ ایک دلچسپ سوال بھی کیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے، میں نے اس میں چاٹ مصالحہ ڈالا یا نہیں؟

اداکارہ نے ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے پپیتے پر چاٹ مصالحہ ڈال رکھا ہے۔ ’باغی‘ فیم اداکارہ نے لکھا، ’’بھگوان نے پپیتے کو چاٹ مصالحہ کے ساتھ کھانے کے لیے ہی بنایا ہے۔

اس سے قبل شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لوگوں کو ایک چھوٹی اور پیاری سی صلاح دی تھی، جس میں انہوں نے ایک دلچسپ تصویر اور پوسٹ شیئر کی تھی۔

شردھا نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ان میں سے ایک تصویر سیلفی کی ہے جب کہ دوسری تصویر میں وہ اپنے پالتو کتوں کے ساتھ مستی کرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔ انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے تصویر کا کیپشن دیا: ’’اینگل بدلو، رنگ نہیں۔‘‘

پچھلے مہینے، شردھا کپور نے ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو ویلنٹائن ڈے کے تحفے کے لیے ایک بہترین آئیڈیا تجویز کیا۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ ہمیں ہر وہ چیز تحفے میں دینی چاہیے جو روزانہ استعمال ہو سکے۔

آئیفا میں بیسٹ لیڈ رول ایوارڈ کے لیے نامزد

اس کے ساتھ ہی اداکارہ شردھا کپور کو آئیفا میں بہترین لیڈ رول (خواتین) ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اداکارہ کو عالیہ بھٹ، کٹرینہ کیف، یامی گوتم، نیتانشی گوئل جیسے ناموں کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔

دھوم 4 میں نظر آئیں گی شردھا

ورک فرنٹ کی بات کریں تو شردھا کے پاس ’دھوم‘ فرنچائز کی ایک فلم ہے، جس میں وہ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Environmental Warriors 4.0: کشن پور میں انوائرمنٹل واریرز4.0 پروگرام، سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ ہوں گے مہمان خصوصی

انوائرمنٹل واریرز کی ٹیم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جنگلات اور جنگلی حیات…

7 hours ago

Pahalgam Attack: پہلگام حملے پر مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا- پی ایم مودی کی قیادت میں سوچ سمجھ کر لیے جائیں گے فیصلے

مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں…

8 hours ago

Mandsaur Accident: مدھیہ پردیش کے مندسور میں بڑا حادثہ، 11 لوگوں کی گئی جان، چار کی حالت تشویشناک

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڈا بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے…

8 hours ago