انٹرٹینمنٹ

Jhalak Dikhhla Jaa 11: جھلک دکھلا جا کے سیٹ پر شعیب ابراہیم کے خطرناک پرفارمنس پرملائیکہ اروڑا خوفزدہ ہوگئیں

Jhalak Dikhhla Jaa 11: ٹی وی اداکار شعیب ابراہیم ان دنوں جھلک دکھلا جا کے سیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔ شعیب اپنی پرفارمنس  سے تمام ججز کے دل جیت رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شعیب کے چاہنے والوں نے بھی ان کی بھرپور حمایت کی۔ اگلی قسط میں شعیب ایک خطرناک اداکاری کرنے والے ہیں۔ اس ایکٹ  کی وجہ سے شعیب ابراہیم کی طبیعت بھی بگڑ گئی۔

شعیب کا خوفناک ایکٹ

سونی ٹی وی کی جانب سے شیئر کیے گئے پرومو سے واضح  ہوا کہ جوہی چاولہ شو جھلک دکھلا جا میں نظر آنے والی ہیں۔ شعیب ابراہیم اس ایپی سوڈ میں ایک ہارر ایکٹ کرنے جا رہے ہیں۔ اس پرفارمنس کے لیے شعیب کے چہرے پر مصنوعی میک اپ کیا گیا۔ اس میک اپ کی وجہ سے شعیب کا چہرہ پہچاننا مشکل ہوگیا۔ دیپیکا ککڑ کے شوہر ایکٹ میں بھوت بنیں تھے ۔ تمام ججز نے شعیب کی کارکردگی کو خوب سراہا ۔

دیپیکا ککڑ کے شوہر نے سکون کا سانس لیا

دیپیکا ککڑ کے شوہر شعیب ابراہیم نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا۔ لیکن اداکاری مکمل ہونے کے بعد شعیب کی طبیعت بگڑتی دکھائی دی۔اداکار شعیب ابراہیم کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ پرفارمنس ختم ہوتے ہی جھلک دکھلا جا کی ٹیم سیٹ پر پہنچی اور شعیب کو تسلی دینے کی کوشش کی۔

ملائکہ اروڑا شعیب کی کارکردگی سے خوفزدہ ہوئیں

شعیب ابراہیم کی کارکردگی دیکھ کر تمام ججز ڈر گئے۔ ملائیکہ اروڑا بھی خوف سے چیخ پڑیں۔ اسی دوران شو میں مہمان کے طور پر آنے والی جوہی چاولہ بھی شعیب کی پرفارمنس دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں۔ ساتھ ہی ارشد وارثی اور فرح خان کے چہرے بھی خوفزدہ نظر آئے۔

شو میں شعیب کا جلوا نظر آیا

جھلک دکھلا جا کے سیزن 11 میں شعیب ابراہیم  چھائے ہوئے  ہیں۔ شعیب اپنی کارکردگی سے سب کو دیوانہ بنا رہے ہیں۔ دیپیکا ککڑ بھی اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے شو میں آئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago