-بھارت ایکسپریس
Shilpa Shetty-Raj Kundra Anniversary: بالی ووڈ اداکارہ شپلا شیٹی اور راج کندرا کی جوڑی اکثر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہے۔ آج دونوں اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں۔ اس موقع پر شلپا شیٹی نے سوشل میڈیا پر راج کندرا کے ساتھ اپنی کئی رومانٹک تصاویر کی ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنے شوہر کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے خوشی اور غم میں پورا ساتھ نبھاتے ہیں۔ سال 2021 میں راج کندرا پرایڈلٹ فلم بنانے کا الزام لگا تھا، جس کے سبب انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا۔
شلپا شیٹی کندرا اور راج کندرا 22 نومبر یعنی آج اپنی شادی کی 14 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر شلپا شیٹی نے اپنے شوہر راج کندرا کے تئیں اپنا پیار اور شکرگزاری ظاہر کرتے ہوئے۔ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دل چھولینے والی ویڈیو شیئر کی ہے۔ شلپا شیٹی نے راج کندرا کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر کا ایک سلائیڈ شو پوسٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ نے شلپا شیٹی نے گھرفلم کا گانا گاتے ہوئے تیربنا جیا جائے نا شامل کیا ہے۔ وہیں ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے ایک خوبصورت سا پیغام بھی لکھا، ”14 سال تمہیں بے حد پیار، میری کوکی۔ یوآرمائی ہیپی پلیس، راج کندرا، سالگرہ، شکرگزار، پیارے شوہر۔“
وہیں راج کندرا نے شلپا شیٹی کو خاص انداز میں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ راج کندرا نے بھی انسٹا گرام پر شلپا شیٹی کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئرکی اور مزاحیہ انداز میں کیپشن میں لکھا، ”14 سال اینڈ یو اسٹل جسٹ لکنگ لائک اے واؤ۔ 14 ویں سالگرہ مبارک ہو شلپا شیٹی، بلیسڈ، وائف، اینجل لو۔“
واضح رہے کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا نے 22 نومبر 2009 میں شادی کی تھی۔ شلپا شیٹی اور راج کندرا کی شادی کو اب 14 سال ہوگئے ہیں۔ اس جوڑی کے دو بچے ہیں۔ ایک بیٹا ویان راج کندرا اور بیٹی سمیشا کندرا۔ فی الحال یہ جوڑی ہیپی میریج لائف انجوائے کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح مبادلہ میں استحکام کے باعث خطے میں افراط…
ہندوستانی صارفین کی ضروریات اور منسلک خصوصیات کے لیے ادائیگی کرنے کی خواہش عالمی رجحانات…
بی جے پی صدر کا انتخاب 10 فروری سے 20 فروری کے درمیان ہو سکتا…
حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں تقریباً 1200 افراد…
یون کو اوئیوانگ کے سیول حراستی مرکز میں رکھا جا رہا ہے، جو سیول سے…
جمعرات کی صبح سیف پر ان کے باندرہ اپارٹمنٹ میں چاقو سے کئی بار حملہ…